خون کے عطیات جمع کرنے کیلئے موبائل یونٹ بنانے کا فیصلہ ہوا، مالی اخراجات کیلئے چوہدری ظہورالٰہی نے 5ہزار روپے کا چیک ملک معراج خالد کو پیش کیا۔

خون کے عطیات کے لئے موبائل یونٹ

مصنف:رانا امیر احمد خاں
قسط:81
میوہسپتال بلڈ بینک لاہور کے انچارج ڈاکٹر عشرت حسین کی تجویز پر خون کے عطیات جمع کرنے کے لئے موبائل یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔ جس کے مالی اخراجات کے لئے چوہدری ظہورالٰہی نے 5ہزار روپے عطیہ کا چیک ملک معراج خالد کو پیش کیا۔ ملک معراج خالد نے 5 ہزار روپے کا چیک بنام مغربی پاکستان یوتھ موومنٹ میرے حوالے کرتے ہوئے کہا کہ موبائل یونٹ قائم کرنے کا کام یوتھ موومنٹ انجام دے گی۔ چنانچہ کرائے پر حاصل کردہ کھلی وین میں پلاسٹک کی بوتلوں کے ڈالے بنا کر رکھے گئے جن میں خون کے عطیات جمع کرنے کے لئے بوتلیں رکھی گئیں اور میو ہسپتال بلڈ بینک سے میڈیکل سٹاف حاصل کر کے موبائل یونٹ کو ڈاکٹر عشرت حسین انچارج بلڈ بینک کی ہدایات کے مطابق پوری طرح مؤثر اور فعال بنایا گیا۔ اس موبائل یونٹ نے قصور، شیخوپورہ، جڑانوالہ اور دیگر مقامات پر جا کر خون کے عطیات جمع کیے۔ جنہیں بلڈ بینک واقع میو ہسپتال اور ریڈکراس سوسائٹی پاکستان کو پہنچا دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: ایڈیشنل اٹارنی جنرل ایڈووکیٹ راشد حفیظ کی خدمات اسلام آباد ہائیکورٹ کے سپرد

جنگ ِ ستمبر کے بعد کی سرگرمیاں

جنگ ِ ستمبر کے بعد یوتھ موومنٹ کی سرگرمیاں،یوتھ مومنٹ برانچز کے دورے
اگست1965ء میں مغربی پاکستان یوتھ موومنٹ کا سیکرٹری جنرل منتخب ہونے کے بعد 6 ستمبر کو بھارت کے ساتھ شروع ہونے والی جنگ کے باعث ہنگامی حالات میں خصوصی سرگرمیوں کو اختیار کیا گیا۔ جنگ ختم ہونے کے بعد فراغت ملنے پر میں نے اپنی توجہ یوتھ موومنٹ کی تنظیمی سرگرمیوں کی جانب مبذول کر لی اور یوتھ موومنٹ کی برانچوں کراچی تا پشاور مختلف شہروں اور علاقوں کی برانچوں میں دوستوں کے ساتھ براہ راست تعلق اور رابطہ بڑھانے اور برانچوں کی سرگرمیوں اور مسائل کا بالمشافہ جائزہ لینے کے لئے کچھ برانچوں کے دورے کا پروگرام ترتیب دیا، جس کی منظوری صوبائی مجلس عاملہ سے لینے کے بعد میں نے پشاور اور مردان اور ایبٹ آباد کی برانچوں کا دورہ کیا۔ ایبٹ آباد میں عشرت حسین صدیقی اپنے دوستوں کے ایک فعال گروپ کو ساتھ لے کر چل رہے تھے، نوجوانوں کی سپورٹس اور یوتھ سٹڈی سرکل کی سرگرمیوں کو جاری رکھے ہوئے تھے.

یہ بھی پڑھیں: کوئی ہو یا نہ ہو ،26 ویں آئینی ترمیم پاس ہو جائے گی: فیصل واوڈا

مردان کی برانچ کا دورہ

مردان میں نسبتاً کم عمر انڈر گریجوایٹ نوجوان دوست ہماری برانچ سے منسلک تھے۔ اپنی کم عمری کے باعث شہر کے بڑوں کا تعاون حاصل نہیں کر پا رہے تھے اور خود بھی ان پر پوری طرح واضح نہ تھاکہ انہیں کیسے نوجوانوں کے مسائل پر کام کرنا چاہئے۔
برانچ کے دوستوں سے ملاقات اور باہمی گفت و شنید کے بعد میں نے ان سے شہر کے نیک نام اور سماجی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے والی پانچ شخصیات کی ایک فہرست بنوائی اور مقامی دوستوں کی ہمراہی میں ان سے جا کر ملاقات کی اوران سے گزارش کی کہ آپ نوجوانوں پر دست شفقت رکھیں اور رہنمائی دیں اور سماجی کاموں کے لیے ان کی تربیت کریں۔ مقامی برانچ کے نوجوان عہدیداران کو اجلاس کی کارروائی رجسٹر اور ڈے بک (حساب کتاب رکھنے کے لئے) جیسی تربیت کا انتظام بھی کیا گیا۔ تعلیم بالغاں اور ہیلتھ کلب کے رجسٹرز الگ الگ رکھنے اور ریکارڈ رکھنے کی تربیت بھی دی گئی۔ بعدازاں ہیڈ آفس میں دیگر سرگرمیوں کے سال 1966ء کی پہلی سماہی میں، میں نے گوجرانوالہ، سیالکوٹ برانچوں میں جا کر برانچوں کی کارگزاری دیکھی اور دوستوں سے بالمشافہ ملاقاتیں کیں.

نوٹ

یہ کتاب ”بک ہوم“ نے شائع کی ہے (جملہ حقوق محفوظ ہیں) ادارے کا مصنف کی آراء سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...