چائنا یوریشیا ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا افتتاح

چائنا یوریشیا ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا افتتاح
بیجنگ (این این آئی) چین کے علاقے اورمچی میں چائنا یوریشیا ایکسپو میں پاکستانی پویلین کا افتتاح کر دیا گیا۔ پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے سنکیانگ پیپلز گورنمنٹ کے وائس چیئرمین ژولیفان کے ساتھ مل کر پاکستان پویلین کا افتتاح کیا۔
یہ بھی پڑھیں: صائم ایوب کی دھواں دار بیٹنگ، پاکستان نے جنوبی افریقہ کو جیت کے لیے بڑا ہدف دے دیا
ایکسپو میں شرکت اور پاکستانی مصنوعات کی نمائش
ایکسپو میں این ایل سی اور پاکستان گرین انیشیٹیو پلیٹ فارم نے بھی پہلی بار شرکت کی اور پاکستانی آموں کے سٹال کو کافی پسند کیا۔ پاکستانی سفیر نے چین کے ساتھ مضبوط تعلقات، تجارت اور سرمایہ کاری کو بڑھانے پر پاکستان کا مؤقف بیان کیا۔
چین کی مقامی قیادت سے گفتگو
اس موقع پر پاکستانی سفیر خلیل ہاشمی نے چین کی مقامی قیادت، کاروباری اداروں اور میڈیا کے ساتھ بھی بات چیت کی۔