کراچی ایئرپورٹ پر ایک ہی دن میں 3 غیر ملکی طیاروں کو حادثات، تینوں طیارے گراؤنڈ

کراچی ائیرپورٹ پر حادثات کا سلسلہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) کراچی ائیرپورٹ پر ایک ہی دن میں تین غیرملکی طیاروں کو حادثات پیش آئے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم نے ٹیکس فراڈکرنے والے تاجروں کی گرفتاری کی تجویز کا نوٹس لے لیا
24 جون کا واقعہ
نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق غیر ملکی طیاروں کے ساتھ حادثات 28 جون کو پیش آئے اور ائیرپورٹ ذرائع کا بتانا ہے کہ تینوں طیارے تاحال کراچی ائیرپورٹ پر گراؤنڈ ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیض حمید کا ٹرائل ابھی شروع نہیں ہوا ہے، نجی نیوز چینل کے پروگرام میں خواجہ آصف کی تصدیق
بین الاقوامی کوریئر کمپنی کا طیارہ
رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی کوریئر کمپنی کے طیارے پر لوڈر ٹرک ٹکرانے سے طیارے کے بائیں ونگ کی لائٹس ٹوٹی تھیں، جس کے نتیجے میں اس طیارے کو 3 جگہوں پر شدید نقصان پہنچا۔
کوریئر کمپنی کے طیارے پر تاحال مرمتی کام شروع نہیں ہوسکا اور ممکنہ طور پر ماہرین کی ٹیم بیرون ملک سے کراچی آ کر طیارے کی مرمت کرے گی۔
یہ بھی پڑھیں: اوپن اے آئی نے گوگل کروم کی خریداری میں دلچسپی دکھا دی، کیا ایسا ممکن ہے؟
ترکش ائیر کا واقعہ
20 جون کو ہی ترکش ائیر کے طیارے کے انجن سے ٹیکسی کے دوران پرندہ ٹکرایا تھا جس کے بعد طیارہ گراؤنڈ کر دیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: سیالکوٹ میں موبائل چوری کے الزام میں بااثر افراد کا نوجوان پر کیلیں ٹھوک کر بدترین تشدد، جان سے مار ڈالا
سعودی ائیر کا طیارہ
اس کے علاوہ سعودی ائیر کے طیارے نے دوران پرواز انجن میں آگ کی وارننگ پر کراچی ائیرپورٹ پر ایمرجنسی لینڈنگ کی تھی۔ سعودی ائیر کا طیارہ بھی تاحال کراچی ائیرپورٹ پر کھڑا ہے، جب کہ طیارے سے تکنیکی خرابی دور کرنے کے لیے پی آئی اے انجینئرنگ ٹیم نے کام شروع کردیا ہے۔
تحقیقات کا آغاز
ذرائع کے مطابق یکے بعد دیگرے ایک ہی دن طیاروں کے حادثات سے ائیرپورٹ حکام بھی پریشان ہیں اور ڈی جی پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے طیاروں کو پیش آئے حادثات کی تحقیقات کا حکم دیا ہے۔