اداکار وشال نے شیفالی کے ساتھ ہونیوالی آخری چیٹ کا سکرین شاٹ شیئر کردیا
شیفالی جریوالا کی اچانک موت
ممبئی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بالی وڈ اداکارہ شیفالی جریوالا کی اچانک موت کے بعد ان کے دوست اداکار وشال ادیتیا سنگھ نے آخری گفتگو کا سکرین شاٹ سوشل میڈیا پر شیئر کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: سپرنٹنڈنٹ اڈیالا جیل راولپنڈی عبدالغفور انجم کا تبادلہ کردیا گیا
بگ باس کی یادیں
نجی ٹی وی جیو نیوزکے مطابق شیفالی اور وشال دونوں ہی رئیلیٹی شو بگ باس کے سپر ہٹ سیزن 13 میں شامل تھے، دونوں اکثر و بیشتر کئی پارٹیز پر سامنے نظر آتے تھے۔ اب وشال کی جانب سے انسٹاگرام پر دلخراش آخری گفتگو شیئر کی گئی۔
یہ بھی پڑھیں: تیلگو فلم انڈسٹری میں کاسٹنگ کاؤچ کے الزامات پر اداکارہ کا کرارا جواب
آخری ملاقات کا منصوبہ
اداکار کی جانب سے شیئر کردہ سکرین شاٹ میں دونوں نے جمعہ کی رات ملاقات طے کی تھی لیکن بدقسمتی سے شیفالی کی موت بھی جمعہ 27 جون کی شب کو ہوئی۔ دونوں کی یہ چیٹ بدھ یعنی 25 جون کو رات 7 بج کر 43 منٹ پر ہوئی جب شیفالی نے وشال سے کہا کہ ہم جمعہ کو چلتے ہیں، آج کوئی بھی جگہ جانے کے قابل نہیں ہے۔ جواب میں وشال شیفالی سے جمعہ کی شب 10 بجے ملنے پر رضامند ہوتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ میں 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ایک اور درخواست دائر
موت کی وجوہات
واضح رہے کہ شیفالی جریوالا اچانک 42 برس کی عمر میں چل بسیں۔ موت کی حتمی وجہ تاحال نامعلوم ہے، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ اداکارہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ بتائی جاسکے گی۔
فنی کیریئر کی شروعات
شیفالی جریوالا 2002 میں 'کانٹا لگا' گانے کی ویڈیو میں پرفارمنس سے راتوں رات شہرت کی بلندی پر پہنچ گئی تھیں، اس کے بعد انہوں نے نچ بلیے اور بگ باس 13 جیسے شوز میں بھی شرکت کی۔








