کراچی، حیدرآباد میں 2 سے 5 جولائی شدید بارشوں کا امکان، اربن فلڈنگ کا خدشہ

شدید مون سون بارشوں کا الرٹ

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن) نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) نے آج سے پانچ جولائی تک ملک بھر میں شدید مون سون بارشوں اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری کردیا۔

یہ بھی پڑھیں: سونے کی فی تولہ قیمت میں 4 ہزار 200 روپے کمی

متاثرہ علاقوں کا ذکر

کراچی، حیدرآباد، بدین اور ٹھٹھہ میں 2 سے 5 جولائی کے دوران شدید بارشوں کا امکان ہے۔ اربن فلڈنگ کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیا ہے۔
ڈان نیوز نے این ڈی ایم اے کے حوالے سے بتایا کہ آج سے 5 جولائی کے دوران کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، پوٹھوہار، ایبٹ آباد، مانسہرہ، ہری پور، بالاکوٹ، مری، گلیات میں موسلادھار بارش متوقع ہے جس کے باعث لینڈ سلائیڈنگ اور ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا صدیق الفاروق کے انتقال پر اظہار افسوس

خیبرپختونخوا اور پنجاب کی صورتحال

خیبرپختونخوا کے شہروں پشاور، چارسدہ، نوشہرہ، کوہاٹ، سوات، چترال، ڈی آئی خان، بنوں اور مردان میں اربن فلڈنگ اور دریائے کابل و سوات میں پانی کے بہاؤ میں اضافہ متوقع ہے۔ لاہور اور راولپنڈی سمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں بھی شدید بارشوں کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع کرم میں تمام بنکرز کے خاتمے اور اسلحہ جمع کرنے کا فیصلہ

چیئرمین این ڈی ایم اے کا بیان

این ڈی ایم اے کے مطابق، 2 سے 5 جولائی کے دوران کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ اور بدین میں بھی شدید بارشیں متوقع ہیں۔ موسلادھار بارشوں کے باعث اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
چیئرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ انعام حیدر نے صورتحال سے خبردار کرتے ہوئے کہا ہے کہ موسمیاتی تبدیلیوں کےباعث پاکستان میں معمول سے زیادہ بارشیں متوقع ہیں۔ شمالی علاقوں میں پگھلتے گلیشیئرز اور بارشوں سے سیلابی صورتحال کا خدشہ ہے۔

عوام کی حفاظت کے لئے ہدایات

انعام حیدر نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلیوں کےباعث آفات کی شدید زد میں ہے، مون سون کے دوران پانی کے بہاؤ میں اچانک اضافہ ہوتا ہے۔ عوام آبی گزرگاہوں کے قریب سیر و تفریح کے دوران محتاط رہیں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ این ڈی ایم اے ممکنہ خطرات سے بچاؤ کے لیے کوشاں ہے، اور آپریشن سینٹر کی ہنگامی صورتحال پر 6 سے 8 ماہ پہلے الرٹ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...