ایشیا کپ 2025 کے وینیو کا فیصلہ ہوگیا

ایشیا کپ 2025 کا وینیو طے
لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) ستمبر 2025 میں ہونے والے ایشیا کپ کے وینیو کا فیصلہ ہوگیا۔
دبئی میں میچز
’’جیو نویز‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ ایشیاء کپ ستمبر 2025 میں دبئی میں کرانے کا فیصلہ ہوگیا ہے۔ معاملات کو حتمی شکل دی جانے لگی ہے، ایشیاء کپ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں کھیلا جائے گا۔ ایشیا کپ کی میزبانی اس مرتبہ بھارت کے پاس ہے۔
تین ملکی سیریز کی بات چیت
ذرائع کا بتانا ہے کہ ایشیا کپ سے قبل 3 ملکی سیریز سے متعلق بات چیت کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ ایشیا کپ سے پہلے پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان 3 ملکی سیریز سے متعلق بات چیت جاری ہے۔