یہ کرلو تمہیں کام مل جائے گا، مہربانو نے شوبز کا تاریک پہلو بے نقاب کردیا
مہربانو کا شوبز کی تاریک حقیقت پر انکشاف
لا ہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اداکارہ و ماڈل مہربانو نے ایک انٹرویو میں شوبز کی دنیا کا تاریک پہلو سب کے سامنے بے نقاب کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی: ہوٹل میں شلوار قمیض پہن کر آنے پر پابندی کیخلاف شہری کی درخواست قابل سماعت قرار
مزا حیہ پروگرام میں شرکت
ڈان نیوز کے مطابق مہربانو حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’ہنسنا منع ہے‘ میں شریک ہوئیں، جہاں انہوں نے اپنے کیریئر سمیت دیگر معاملات پر کھل کر بات کی۔
یہ بھی پڑھیں: موٹرویز پر ٹول ٹیکس 100 فیصد سے بھی زائد بڑھنے کا انکشاف
اداکاری کے کرداروں پر پسندیدگی
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ وہ ڈراموں میں معصوم لڑکی کے کردار ادا کرنا پسند نہیں کرتیں، بلکہ ایسے کرداروں کو ترجیح دیتی ہیں جن میں لڑکیاں پُراعتماد ہوتی ہیں اور اپنے فیصلے خود کرتی ہیں، کیونکہ ایسے کردار ان کی اپنی شخصیت سے زیادہ مماثلت رکھتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: تھائی لینڈ: وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی
انڈسٹری کی بدبو
مہربانو نے یہ بھی انکشاف کیا کہ انڈسٹری کے کئی بڑے اداکاروں کے جسم سے بدبو آتی ہے جس کی وجہ سے ان کے ساتھ کام کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔ اداکارہ کے مطابق وہ اداکار عفان وحید کے ساتھ ایک پروجیکٹ پر کام کر رہی تھیں، جہاں ایک ساتھی اداکار کے جسم سے بدبو بہت زیادہ آ رہی تھی، لیکن انہوں نے انہیں کچھ نہیں کہا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی اعتراف کے بعد رافیل طیارے بنانے والی کمپنی کو بڑا نقصان
پروفیشنل ازم اور برداشت
ان کا کہنا تھا کہ وہ عام طور پر کسی کو اس حوالے سے کچھ نہیں کہتیں اور پروفیشنل انداز میں سب کچھ برداشت کرتی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: نیپال میں پرتشدد مظاہرے، پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اور متعدد وزراء کے گھروں کو آگ لگا دی گئی
ہراسانی کے واقعات
مہربانو نے یہ بھی بتایا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں لڑکوں اور لڑکیوں کو بہت زیادہ ہراسانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے، کیمرے کے سامنے اور پیچھے اس طرح کے واقعات عام ہیں۔
دباؤ اور پیشکشیں
اداکارہ کے مطابق کئی بار ایسا بھی ہوتا ہے کہ کسی کی جانب سے یہ پیشکش بھی کی جاتی ہے کہ 'یہ کرلو تو تمہیں کام مل جائے گا'۔ انہوں نے مزید کہا کہ طاقتور افراد کی طرف سے اداکاروں پر کام کے لیے دباؤ بھی ڈالا جاتا ہے، شوبز ایک ایسی دنیا ہے جہاں حسین چہرے اور پرکشش شخصیات موجود ہوتی ہیں، اسی لیے اس کا تاریک پہلو بھی بہت نمایاں ہے اور لوگ اس کا نشانہ بھی بنتے ہیں۔








