صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل کی منظوری دے دی

صدر مملکت کی فنانس بل کی منظوری
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) صدر مملکت آصف علی زرداری نے فنانس بل کی منظوری دے دی، جس کا اطلاق آج رات سے ہوگا۔ ڈان نیوز کے مطابق صدر مملکت نے مالی سال 26-2025 کے فنانس بل کی منظوری دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پیکٹا کے زیر اہتمام گلوبل سٹیزن شپ ان ایجوکیشن کانفرنس کل شروع ہوگی ، ملکی و غیر ملکی ماہرین تعلیم شرکت کریں گے
وفاقی کابینہ کی منظوری
واضح رہے کہ اس سے قبل 26 جون کو وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت ہوئے اجلاس میں وفاقی کابینہ نے نئے مالی سال 26-2025 کے فنانس بل کی منظوری دی تھی۔
قومی اسمبلی کی منظوری
اسی طرح قومی اسمبلی میں وفاقی بجٹ برائے مالی سال 26-2025 کو کثرت رائے سے منظور کر لیا گیا تھا، جبکہ اپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحاریک بھی کثرت رائے سے مسترد کر دی گئی تھیں۔