اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب میں ای کچہری، دنیا بھر سے اوورسیز پاکستانیوں نے براہِ راست مسائل بیان کیے

اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کی ای کچہری
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب کے تحت گزشتہ روز ای کچہری کا انعقاد کیا گیا، وائس چیئرپرسن اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب بیرسٹر امجد ملک نے اس تقریب کی قیادت کی۔ اس ای کچہری میں دنیا بھر سے اوورسیز پاکستانیوں نے شرکت کی اور موصولہ درخواستوں کو سن کر فوری کارروائی کی گئی۔ بیرسٹر امجد ملک نے اس اوپن کچہری کو ایک کامیاب اور مؤثر اقدام قرار دیتے ہوئے کمشنر او پی سی پنجاب سمن رائے اور ان کی ٹیم کی شاندار کارکردگی کو سراہا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہ رخ سے متعلق بیان پر ٹرولنگ کرنے والوں کیلئے ٹک ٹاکر ربیکا خان کا ردعمل بھی آگیا
حکومتی ویژن اور اقدامات
انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات کے تحت اوورسیز پاکستانیوں کو ادارہ سازی، کمیشن کی تشکیل، ڈی او پی سی، ایڈوائزری کونسل اور اوپن کچہریوں جیسے اقدامات میں براہِ راست شامل کرنا حکومت کا اہم ترین ویژن ہے۔ جدید ذرائع کا استعمال کرتے ہوئے ان کوششوں کو کامیاب بنانے سے نہ صرف بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بااختیار بنایا جا رہا ہے، بلکہ یہ ریاست اور حکومت دونوں کے لیے دور رس ثمرات کا باعث بنے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی وی انتظامیہ نے نئی حکومت کو خوش کرنے کے لیے فواد چوہدری کے نام کی تختی ہٹا دی، لیکن وزیراطلاعات عطا تارڑ کو پتہ چلا تو انہوں نے کیا کیا؟ فواد چوہدری بھی سراہنے پر مجبور
پاکستانیوں کی مسائل کی سماعت
اوپن کچہری کا بنیادی مقصد دنیا بھر میں مقیم پاکستانیوں بالخصوص امریکہ، برطانیہ، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور خلیجی ممالک کی آراء اور مسائل کو براہِ راست سننا تھا، تاکہ اوورسیز پاکستانی کمیشن کی خدمات کو مزید بہتر اور مؤثر بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: زیادتی کے بعد قتل ہونے والی لڑکی کا کیس 36 سال بعد حل، قاتل کے بارے میں ایسا انکشاف کہ آپ کو بھی افسوس ہوگا
اگلی اوپن کچہری کا اعلان
بیرسٹر امجد ملک نے اس کامیاب انعقاد پر او پی سی ٹیم کے تمام ارکان کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یہی ٹیم ورک اوورسیز پاکستانیوں کا اعتماد بحال کرنے کا ذریعہ بن رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اگلی اوپن کچہری 25 جولائی 2025ء کو شام 4 بجے منعقد کی جائے گی، جس میں دنیا بھر سے اوورسیز پاکستانیوں کو ایک مرتبہ پھر اپنی بات براہِ راست کہنے کا موقع دیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: موسم سرما میں گھریلو صارفین کے لیے گیس کی فراہمی کا شیڈول جاری
درخواست گزاروں کو ریلیف فراہم کرنے کی ہدایات
کمشنر او پی سی پنجاب سمن رائے نے متعلقہ ڈیلنگ افسران کو ہدایت کی کہ وہ فوری طور پر اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز سے رابطہ کریں تاکہ درخواست گزاروں کو بروقت ریلیف دیا جا سکے۔ انہوں نے واضح کیا کہ اوورسیز پاکستانیوں کی جائیداد سے متعلق شکایات کو ترجیحی بنیادوں پر حتمی شکل دی جائے اور ان کے جائز حقوق کا فوری تحفظ یقینی بنایا جائے۔ کمشنر او پی سی نے پولیس سے متعلقہ کیسز پر بھی خصوصی توجہ دینے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ ایسے تمام معاملات کو تیزی سے نمٹانے کے لیے ضلعی سطح پر مؤثر رابطہ کاری کی جائے۔
افسران کی کارکردگی کا جائزہ
اُنہوں نے تمام افسران کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے انہیں ہدایت دی کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کو ذاتی دلچسپی سے حل کریں۔