پیٹ کمنز کی بیگی گرین کیپ ویسٹ انڈیز میں گم ہوگئی
کپتان پیٹ کمنز کی بیگی گرین کیپ گم
برج ٹاؤن (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلوی کپتان پیٹ کمنز کی بیگی گرین کیپ ویسٹ انڈیز میں گم ہوگئی، وہ برج ٹاؤن میں سیریز کے پہلے ٹیسٹ سے 24 گھنٹے قبل کیپ کھو بیٹھے۔
یہ بھی پڑھیں: 10 دسمبر تک حج درخواستیں جمع کرانے والے تمام 79 ہزار عازمین کامیاب قرار
پہلی ٹیسٹ میں پرانی کیپ کا استعمال
سیریز سے قبل کیریبیئن ہم منصب روسٹن چیس کے ہمراہ ٹرافی فوٹوشوٹ کے موقع پر انہوں نے نئی بیگی گرین پہن رکھی تھی، میچ شروع ہوا تو ان کے سر پر 2011 میں ملنے والی پرانی کیپ موجود تھی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی سفارتخانے نے ایران سے پاکستان جانیوالے شہریوں کیلئے اہم ہدایات جاری کردیں
کیپ کی گمشدگی کا انکشاف
کمنز نے بعد میں انکشاف کیا کہ انہوں نے جو کیپ ایک دن قبل پہن رکھی تھی وہ گم ہوگئی اور آخری اطلاعات تک انھیں کیپ واپس نہیں ملی تھی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ کی کینٹین میں سلنڈر پھٹ گیا
ماضی کی گمشدگیاں
اس سے قبل گذشتہ برس نیو ایئر ٹیسٹ سے قبل سابق آسٹریلوی اوپنر ڈیوڈ وارنر کی بھی کیپ گم ہوگئی تھی، جس پر ملک بھر میں تلاش شروع کی گئی تھی مگر بعد ازاں وہ ان کے ہی سامان سے برآمد ہوئی تھی۔
دوسرے ٹیسٹ کی تاریخ
آسٹریلیا اور ویسٹ انڈیز کے درمیان دوسرا ٹیسٹ جمعرات سے سینٹ جارج میں شروع ہوگا۔








