ایلون مسک کا بڑا اعلان: امریکی نظام کے خلاف ’امریکہ پارٹی‘ لانے کی دھمکی
ایلون مسک کا دھمکی آمیز اعلان
و ا شنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن) ٹیسلا اور سپیس ایکس کے ارب پتی مالک ایلون مسک نے خبردار کیا ہے کہ اگر امریکی سینیٹ نے حکومت کے اخراجات بڑھانے والا نیا بل منظور کیا تو وہ نئی سیاسی جماعت 'امریکہ پارٹی' بنانے کا اعلان کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: مفتاح اسماعیل نے ’’کرپٹو مخالف بیانیہ‘‘ کیوں اپنایا، اربوں روپے کہاں گئے، پریس کانفرنس میں کیا کچھ چھپانے کی کوشش کی۔۔۔؟ تہلکہ خیز انکشافات
کانگریس کے اراکین پر تنقید
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مسک نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ایکس" پر کہا: "جن اراکینِ کانگریس نے عوام سے وعدہ خلافی کرتے ہوئے ملکی قرضے میں ریکارڈ اضافہ کیا، انہیں شرم آنی چاہیے۔ اگر یہ میری زندگی کا آخری کام بھی ہوا، تو میں انہیں اگلے الیکشن میں ہراؤں گا۔"
یہ بھی پڑھیں: حقیقی والدین کا پیار اور چاہت بچوں کیلئے سب سے اہم ہے،لے پالک بچی کی حوالگی کا فیصلہ کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد
نئی سیاسی جماعت کا قیام
انہوں نے مزید کہا کہ: "اگر یہ بل منظور ہو گیا تو اگلے ہی دن 'امریکہ پارٹی' بنائی جائے گی۔ ہمیں ڈیموکریٹ اور ریپبلکن جیسی ایک جیسی سوچ رکھنے والی 'یونی پارٹی' کا متبادل چاہیے۔"
یہ بھی پڑھیں: کوئٹہ جانے والی بولان میل جیکب آباد پر روک دی گئی، مسافر رُل گئے
مالی اثرات پر تشویش
یاد رہے کہ مسک نے 2024 کے صدارتی انتخاب میں ڈونلڈ ٹرمپ اور دیگر ریپبلکنز کی حمایت کے لیے 275 ملین ڈالر (تقریباً 27 کروڑ 50 لاکھ) خرچ کیے تھے، مگر اب وہ خود ٹرمپ کے پالیسی بل کے خلاف کھل کر میدان میں آ گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بالیوڈ اداکار نصیرالدین شاہ کو بغیر وضاحت پیش کیے ایونٹ سے نکال دیا گیا
بجٹ خسارہ اور معیشت
مسک کا کہنا ہے کہ یہ بل اگلے 10 سالوں میں امریکی بجٹ خسارے کو 3.3 ٹریلین ڈالر تک بڑھا دے گا، جس سے آنے والی نسلیں ''قرض کی غلامی'' میں چلی جائیں گی۔
بل کے مندرجات
سینیٹ میں زیر غور بل میں ٹیکس کٹوتیاں، سرکاری اخراجات میں کمی، اور کچھ آمدنی بڑھانے کی تجاویز شامل ہیں۔ لیکن مسک کا ماننا ہے کہ یہ بل مستقبل کی معیشت (برقی گاڑیاں، جدید توانائی) کی بجائے ماضی کی صنعتوں کو فائدہ دیتا ہے۔








