گھریلو جھگڑا خونریزی میں تبدیل؛ بھائی کے ہاتھوں بھائی، بھابی اور بھتیجا قتل

خونریزی کا واقعہ
ڈی آئی خان (ڈیلی پاکستان آن لائن) گھریلو لڑائی خونریزی میں تبدیل ہو گئی، جس میں ایک بھائی نے اپنے دوسرے بھائی، بھابی اور بھتیجے کو موت کے گھاٹ اتار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ایئر انڈیا کی دبئی سے دہلی جانے والی پرواز سے کارتوس برآمد
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز نے پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ڈیرہ اسماعیل خان کی تحصیل کرک کے علاقے نارہ بانڈہ میں گھریلو تنازع خونریز واقعے میں تبدیل ہو گیا، جہاں ایک شخص نے اندھادھند فائرنگ کر کے اپنے سگے بھائی، بھابی اور کمسن بھتیجے کو بے دردی سے قتل کر دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت جھڑپیں، عالمی منڈی میں گرتی ہوئی خام تیل قیمت اوپر چلی گئیں
علاقے میں خوف و ہراس
واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا، جب کہ پولیس نے فوری طور پر موقع پر پہنچ کر شواہد اکٹھے کیے اور لاشوں کو ضابطے کی کارروائی کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
تفتیشی رپورٹ
ایس پی تفتیش کرک اشفاق خان کے مطابق واقعہ خاندانی تنازع کا شاخسانہ معلوم ہوتا ہے، تاہم مزید تفتیش جاری ہے اور جلد تمام حقائق سامنے لائے جائیں گے۔