سونا خریدنا خواب بن گیا؛ قیمت میں عالمی اور مقامی سطح پر ایک بار پھر بڑا اضافہ

سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) سونے کی عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ ہوا، جس کے باعث سونا غریب کی پہنچ سے باہر ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: مہندی میں ڈانس کرنے پر مہک ملک کے خلاف مقدمہ درج
بین الاقوامی بلین مارکیٹ کی صورتحال
بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 66 ڈالر کا اضافہ ہونے سے نئی عالمی قیمت 3 ہزار 348 ڈالر کی سطح پر آ گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ملک بھر میں 446 یوٹیلیٹی سٹورز بند
مقامی صرافہ مارکیٹ میں قیمتیں
دوسری جانب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں منگل کے روز بھی سونے کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان غالب رہا، جس کے نتیجے میں مقامی سطح پر 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 6 ہزار 600 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 56 ہزار 800 روپے کی سطح پر آگئی۔
چاندی کی قیمت میں اضافہ
اسی طرح ملک میں فی 10 گرام سونے کی قیمت بھی 5 ہزار 658 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 5 ہزار 898 روپے کی سطح پر آگئی۔
دریں اثنا فی تولہ چاندی کی قیمت 52 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 834 روپے اور فی 10 گرام چاندی کی قیمت بھی 45 روپے کے اضافے سے 3 ہزار 287 روپے کی سطح پر آگئی۔