پی ٹی آئی کے گرفتار 5 سینئر رہنماؤں کا جیل سے خط، حکومت اور پارٹی رہنماؤں کو کیا ’’مشورہ‘‘ دیدیا ؟ جانیے

تحریک انصاف کے رہنماؤں کا خط
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کے گرفتار 5 سینئر رہنماؤں نے جیل سے خط تحریر کیا ہے۔ خط میں حکومت اور جماعت کے رہنماؤں کو مذاکرات کا ’’مشورہ‘‘ دیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی جانب سے جنرل عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کا عہدہ ملنے پر مبارکباد
پی ٹی آئی رہنماؤں کی شناخت
’’جیو نیوز‘‘ کے مطابق لاہور سے پی ٹی آئی رہنماؤں شاہ محمود قریشی، یاسمین راشد، میاں محمود الرشید، اعجاز احمد چوہدری اور عمر سرفراز چیمہ نے جیل سے خط تحریر کیا ہے۔خط کے مطابق پی ٹی آئی کے پانچوں رہنما حکومت سے مذاکرات کے حامی ہیں۔ بدترین بحران سے نکلنے کا واحد راستہ مذاکرات ہیں، سیاسی سطح پر بھی مذاکرات ضروری ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل، اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف لاہور قلندرز کی بیٹنگ جاری
مذاکرات کی اہمیت
متن کے مطابق سیاسی اور مقتدرہ کی سطح پر بھی مذاکرات ضروری ہیں۔ خط میں مشورہ دیا گیا کہ مذاکرات میں گرفتار رہنماؤں کو بھی شامل کیا جائے۔ مذاکرات کا آغاز کرنے پر کسی فریق کو مطعون کرنا اس سارے عمل کو سبوتاژ کرنے کے مترادف ہوگا، اس کی ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔
مذاکراتی کمیٹی کی ضرورت
خط کے متن کے مطابق مذاکراتی کمیٹی کی تقرری کیلئے پیٹرن انچیف تک رسائی آسان اور ممکن بنانی ہوگی اور ملاقات کے اس عمل کو وقتاً فوقتاً جاری رکھنا ہوگا۔