ظہران ممدانی پاگل شخص ہے۔ صدر ٹرمپ کی نیو یارک میئر کے امیدوار پر ایک بار پھر تنقید
امریکی صدر کی تنقید
واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر نیو یارک کے میئر کےلیے ڈیموکریٹک پارٹی کے امیدوار ظہران ممدانی پر تنقید کی۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز کی بندش سے عالمی سطح پر تجارتی اخراجات میں کتنا اضافہ ہوا۔ اہم تفصیلات جانیے۔
ٹرمپ کا بیان
’’جنگ‘‘ کے مطابق امریکی صدر نے کہا ہے کہ ’’ظہران ممدانی بہت خوفناک ہوگا، وہ ایک کمیونسٹ ہے۔ میں دیکھنا چاہوں گا کہ ممدانی کو پیسے لینے کیلئے وائٹ ہاؤس آنا پڑے گا۔ اگر نیو یارک کے لوگ ظہران ممدانی کی طرف جاتے ہیں تو وہ پاگل ہیں۔ میرے خیال میں ظہران ممدانی پاگل شخص ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 خوارج ہلاک
غزہ میں سیز فائر کی امید
امریکی صدر نے کہا کہ غزہ میں آئندہ ہفتے سیز فائر تک پہنچ سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شی جن پنگ، پیوٹن اور وزیراعظم شہباز شریف ایک ساتھ پریڈ وینیو میں داخل ہوئے، بھارت کو دعوت نہ ملی، عالمی میڈیا پر بھرپور کوریج
صحافیوں کے سوالات
واشنگٹن میں ان سے صحافیوں نے سوال کیا کہ 7 جولائی کو نیتن یاہو کے وائٹ ہاؤس کے دورے سے پہلے غزہ میں جنگ بندی ہوسکتی ہے؟
ٹرمپ کا جواب
اس پر صدر ٹرمپ نے کہا ہمیں امید ہے کہ ایسا ہونے والا ہے، ہم اگلے ہفتے تک ایسا ہونے کی تلاش میں ہیں۔








