ہونڈا نے اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں اضافہ کر دیا

موٹر سائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )اٹلس ہونڈا لمیٹڈ (اے ایچ ایل) نے وفاقی بجٹ کی منظوری کے بعد ایک مرتبہ پھر اپنی موٹر سائیکلوں کی قیمت میں 2 ہزار روپے سے 6 ہزار روپے تک کا اضافہ کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان خطے میں نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کا کردار ادا کرتا رہے گا، ڈی جی آئی ایس پی آر کی سیلانی آئی ٹی پروگرام کراچی کے طلباء سے گفتگو
نئے قیمتیں کب نافذ ہوں گی؟
نجی ٹی وی ڈان نیوز کے مطابق اٹلس ہونڈا کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ یکم جولائی 2025 سے نافذ العمل ہوگیا ہے۔ ہونڈا کی جانب سے موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں اضافہ حکومت کی جانب سے مالی سال 26-2025 کے وفاقی بجٹ میں موٹر سائیکل انجنز کی درآمد پر ایک فیصد کاربن لیوی لگانے کے بعد کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مرغ کی شکل جیسے ہوٹل نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈز میں نام لکھوا لیا
کاربن لیوی کا اثر
انڈسٹری ذرائع اور ڈیلرز کی جانب سے اٹلس ہونڈا کے موٹرسائیکلوں کی قیمت میں کیے گئے اس اضافے کی تصدیق کی ہے اور اس کی وجہ نئے ٹیکس کو قرار دیا ہے۔ ایسوسی ایشن آف پاکستان موٹر سائیکل اسمبلرز (اے پی ایم اے) کے چیئرمین محمد صابر شیخ نے کہا کہ کاربن لیوی نے موٹر سائیکل ساز کمپنیوں کو قیمتیں بڑھانے پر مجبور کیا۔
یہ بھی پڑھیں: امریکا اور چین کے درمیان تجارتی معاہدہ ہوگیا
مشہور ماڈلز کی نئی قیمتیں
کمپنی کے سب سے مقبول ماڈل ’سی ڈی-70‘ دو ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 59 ہزار 900 کی ہوگئی ہے۔ اسی طرح، ’سی ڈی-70 ڈریم‘ کی قیمت 2 ہزار روپے اضافے کے بعد ایک لاکھ 70 ہزار 900 روپے ہوگئی جب کہ ہونڈا پرائیڈر کی قیمت میں 3 ہزار روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد اس کی نئی قیمت 2 لاکھ 11 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان کو پاکستان کے ساتھ تنازع مہنگا پڑگیا، خشک میوہ جات کی برآمد میں کمی
دیگر ماڈلز کی قیمتوں میں تبدیلی
علاوہ ازیں، ’سی جی25‘ کی قیمت 4 ہزار روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 38 ہزار 900 روپے ہوگئی، جب کہ اس کے سیلف اسٹارٹ اور گولڈ ورژن کی قیمتوں میں بھی 4،4 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے جو اب بالترتیب 2 لاکھ 86 ہزار 900 اور 2 لاکھ 96 ہزار 900 روپے میں فروخت ہوں گی۔
مہنگے ماڈلز پر اثر
اٹلس ہونڈا کے مہنگے ماڈلز پر سب سے زیادہ اثر پڑا ہے، ’سی بی25ایف‘ کی قیمت میں 6 ہزار روپے کا اضافہ ہوا اور اس کی نئی قیمت 3 لاکھ 96 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح، ’سی بی50 ایف‘ 4 لاکھ 99 ہزار 900 اور ’سی بی50 ایف‘ اسپیشل 5 لاکھ 3 ہزار 900 روپے ہوگئی ہے۔