ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کے لیے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ
اسلام آباد میں ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین پر عملدرآمد کیلئے ڈرون استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سرکاری ملازم پر تشدد کا کیس، سعید غنی کے بھائی فرحان غنی کے جسمانی ریمانڈ میں 3 روز کی توسیع
سی ٹی او اسلام آباد کا بیان
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سی ٹی او اسلام آباد کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کی شاہراہوں پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیاں روکنے کیلئے جدید ٹیکنالوجی استعمال کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ٹریفک پولیس ڈرون کیمروں کی مدد سے ٹریفک قوانین پر عملدرآمد یقینی بنائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: غریب غریب تر ہو رہے ہیں، افسوس غیر جمہوری مزاج اور کرپشن کی وجہ سے درست وژن پر کام نہیں ہو سکا اور معاشرے میں مثبت تبدیلی نہیں آ سکی
ڈرون کے ذریعے خلاف ورزیوں کی نشاندہی
سی ٹی او ذیشان حیدر نے کہا کہ اسلام آباد کی مصروف شاہراہوں پر جدید کیمروں سے لیس ڈرون اڑائے جائیں گے۔ ڈرونز کی مدد سے خلاف ورزی کی نشاندہی اور فی الفور چالان ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: شاہین انکلیو کے سردار عبدالقیوم کڑلال، سردار یاسر کڑلال اور خواجہ دلاور کے اعزاز میں نہال مرزا بیگ اور ہارون عالم کا جدہ میں شاندار عشائیہ
ابتدائی اقدامات
چیف ٹریفک آفیسر کا کہنا ہے کہ ابتدائی طور پر ڈرون ٹیکنالوجی کا استعمال ایکسپریس وے اور سرینگر ہائی وے پر ہوگا۔ اگلے مرحلے میں تمام سیکٹرز اور دیگر شاہراہوں پر بھی یہ ٹیکنالوجی استعمال کی جائے گی۔
رش والے مقامات کی نشاندہی
سی ٹی او اسلام آباد نے مزید کہا کہ ڈرون کی مدد سے رش والے مقامات کی بھی نشاندہی کی جاسکے گی۔ نشاندہی کے بعد خصوصی ٹیم فوری طور پر رسپانس یقینی بنائے گی، جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنائی جاسکے گی.








