ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا سپیکر ایاز صادق کو جوابی خط
خط کا تعارف
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے نام اظہارتشکر کا خط لکھا ہے جس میں انہوں نے اسپیکر قومی اسمبلی کے پارلیمانی کردار کی تعریف کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن سے مثبت جواب نہ ملنے کی صورت میں اصلی مسودے میں شامل شقوں کی منظوری کیلئے تیاریاں مکمل ، بلاول نے ملاقات کا احوال بتادیا
اسپیکر کی قومی یکجہتی میں کردار
اپنے خط میں ائیر چیف مارشل نے کہا کہ بھارتی جارحیت کے خلاف قومی یکجہتی قائم کرنے کے لئے اسپیکر سردار ایاز صادق کا کردار قابل ستائش ہے، پارلیمانی قیادت کی جانب سے قومی اتحاد کے مظاہرے پر پاک فضائیہ شکر گزار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 27ویں آئینی ترمیم 2 تہائی اکثریت کے ساتھ قومی اسمبلی سے منظور
قومی اسمبلی کے ارکان کی یکجہتی
ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر نے لکھا کہ قومی اسمبلی کے معزز ارکان کی پاک فضائیہ کے حق میں یکجہتی قابلِ فخر ہے، دشمن کی جارحیت کے مؤثر جواب دینے پر پارلیمانی و قومی قیادت کی جانب سے خراج تحسین ناقابل فراموش ہے۔ پاک فضائیہ کی کامیابی ربِ کریم کی خاص عنایت اور قومی اتحاد و یکجہتی کا نتیجہ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: آئی سی سی پلیئر آف دی منتھ کی نامزدگیوں کا اعلان، ایک پاکستانی بھی شامل
مسلح افواج کی تیاری
ظہیر احمد بابر سدھو نے کہا کہ قومی اتحاد و یکجہتی نے دشمن کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا، قوم کی حمایت سے مسلح افواج ہر چیلنج سے نمٹنے کی بھرپور صلاحیت رکھتی ہے۔ پاک فضائیہ ملکی سرحدوں کے دفاع کیلئے ہر لمحہ تیار ہے اور اسے اپنی مقدس ذمہ داری سمجھتی ہے۔ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے قومی اہداف کی تکمیل کے لئے ہر ممکن تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔
یہ بھی پڑھیں: وفاقی آئینی عدالت کی پہلی کیس لسٹ جاری
خط کے پس منظر
واضح رہے کہ ائیر چیف مارشل کا خط اسپیکر قومی اسمبلی کے خط کے جواب میں لکھا گیا ہے۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے پر فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر اور ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کو خطوط ارسال کیے تھے۔
مسلح افواج کی تعریف
خطوط میں مسلح افواج بلخصوص پاک فضائیہ کی غیر معمولی جرات، بہادری، مہارت، اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا تھا۔ اسپیکر قومی اسمبلی نے اپنے خط میں پارلیمان کی جانب سے مسلح افواج کے ساتھ غیر متزلزل حمایت اور یکجہتی کا اظہار کیا تھا。








