باجوڑ دھماکے کی ایف آئی آر درج، 7 دہشت گردوں کی نشاندہی ہو گئی
باجوڑ دھماکے کی ایف آئی آر
باجوڑ (ڈیلی پاکستان آن لائن) باجوڑ دھماکے کی ایف آئی آر تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کر لی گئی اور واقعے پر سی ٹی ڈی نے رپورٹ تیار کر لی۔
یہ بھی پڑھیں: موٹر وے ریپ کیس، سزائے موت کے قیدیوں عابدملہی اور شفقت بگا کی اپیلوں سے متعلق تازہ خبر آگئی
رپورٹ میں حاصل ہونے والی معلومات
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دھماکے کی جگہ سے موٹرسائیکل کے پرزے، بارودی مواد اور آئی ای ڈی کے ٹکڑے بھی ملے ہیں۔ واقعے میں ملوث 7 دہشت گردوں کی نشاندہی ہو گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا سب سے بڑا اونٹ ایک ہزار 400 کلو سے زائد وزن، شیر پاکستان، قیمت کتنی ہے؟
گورنر خیبرپختونخوا کا دورہ
’’جنگ‘‘ کے مطابق گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے لیڈی ریڈنگ اسپتال کا دورہ کیا اور باجوڑ دھماکے کے زخمیوں کی عیادت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دھماکے کے زخمیوں کو علاج کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔
واقعات کی تفصیلات
واضح رہے کہ گزشتہ روز باجوڑ کے مقام پھاٹک میلہ کے قریب دھماکے میں اسسٹنٹ کمشنر، تحصیل دار اور پولیس اہل کاروں سمیت 5 افراد شہید ہوئے تھے。








