سونے کے بھاؤ میں آج بھی اضافہ

سونے کی قیمتوں میں اضافہ
کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک بھر کی صرافہ مارکیٹس میں سونے کے بھاؤ میں آج بھی اضافہ ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبرپختونخوا کا بشریٰ بی بی اور علیمہ خان کی رہائی پر تحفظات کا اظہار
قیمتوں کا تفصیل
’’جنگ‘‘ کے مطابق آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 800 روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد قیمت 3 لاکھ 57 ہزار روپے ہو گئی۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 685 روپے کے اضافے سے 3 لاکھ 6 ہزار 69 روپے ہو گیا۔
عالمی بازار کی صورتحال
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 8 ڈالرز کے اضافے سے 3 ہزار 350 ڈالرز فی اونس ہو گیا۔