5 اکتوبر احتجاج کیس: حماد اظہر سمیت 2 پی ٹی آئی رہنما اشتہاری قرار
احتجاج کے معاملے میں فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 5 اکتوبر احتجاج کے معاملے پر حماد اظہر سمیت 2 پی ٹی آئی رہنماوں کو اشتہاری قرار دے دیا۔
یہ بھی پڑھیں: افغانستان میں طالبان کے اقتدار میں آنے کے بعد خواتین قیدیوں کی تعداد بڑھ کر ایک ہزار 825 تک پہنچ گئی
عدالت کی کارروائی
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے 5 اکتوبر احتجاج سے متعلق کیس پر سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما رانا شہباز اور حماد اظہر کو عدالت نے اشتہاری قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کو جھٹکا ۔۔۔6سال میں پہلی بار مودی کو جی 7 سربراہ اجلاس میں شرکت کا دعوت نامہ موصول نہیں ہوا، وجہ کیاہے ؟ جانیے
پولیس کی رپورٹ
پولیس نے عدالت میں رپورٹ جمع کروائی کہ ملزمان نے خود کو روپوش کر رکھا ہے۔ گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں اور استدعا کی گئی ہے کہ عدالت ملزمان کو اشتہاری قرار دے۔
عدالت کا فیصلہ
پولیس رپورٹ کے بعد انسداد دہشت گردی عدالت نے پی ٹی آئی رہنماؤں حماد اظہر اور رانا شہباز کو اشتہاری قرار دے دیا۔








