بابر اعظم اور محمد رضوان کو گیم میں بہتری لانے کی ٹپس دی ہیں، ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید
عاقب جاوید کا بیان
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر اور سابق ٹیسٹ فاسٹ باؤلر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ سابق کپتان بابر اعظم اور محمد رضوان کو پیغام دیا ہےکہ اُن سے کہاں بہتری درکار ہے، دونوں سینئر کھلاڑی ہیں، انہیں بتا دیا گیا ہے کہ اگر کوئی کمی ہے تو اُسے کیسے بہتر بنایا جا سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عدالت حکم کے لیے راستہ کیوں مانگ رہی ہے، وکیل احمد حسین کے 26ویں آئینی ترمیم کے خلاف درخواستوں پر دلائل
اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ
ڈائریکٹر پی سی بی ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی کھلاڑیوں کے لیے 3 اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپس کا انعقاد کیا گیا۔ 6 روزہ کیمپ میں کھلاڑیوں کی تمام غلطیوں پر قابو پایا نہیں جاسکتا، تاہم کوچز نے اس دوران کچھ چیزوں کو بہتر بنانے کی کوشش کی ہے۔
انہوں نےکہا کہ پاکستان کے پاس ٹیسٹ چیمپئن شپ 27-2025 کے نئے سائیکل میں ٹاپ پوزیشن پر آنے کے چانسز موجود ہیں۔ جنوبی افریقہ کے رواں برس شیڈول دورہ پاکستان میں چیلنج درپیش ہوگا، تاہم ہمارا مقصد صرف یہ ہے کہ کیسے فتح حاصل کی جائے۔ ہوم کنڈیشنز کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو بتا دیا کہ پاکستان سے جنگ نہیں ہونی چاہیے:ڈونلڈ ٹرمپ
کھیل کی حالت
عاقب جاوید نے مزید کہا کہ قومی ٹیم کی تینوں فارمیٹس میں کنڈیشن اچھی نہیں، اس لیے ہم کسی بھی سیریز کو لائٹ نہیں لے سکتے۔ جو کھلاڑی فٹ نہیں ہیں انہیں بتا دیا ہے کہ کہاں غلطیاں ہوئیں ہیں۔ نسیم شاہ پہلے ان فٹ ہوئے تھے، لیکن اب وہ باقاعدگی سے بولنگ کروا رہے ہیں، جبکہ وسیم جونیئر نے بھی انجری سے نجات حاصل کرتے ہوئے بولنگ شروع کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران مذاکرات کرنا چاہتا ہے لیکن اب کافی دیر ہو چکی، وہ وائٹ ہاؤس آنے کیلیے بھی تیار ہیں، امریکی صدر
آنے والی سیریز
ایک سوال کے جواب میں ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر نے کہا کہ پاکستان کی جولائی اگست میں 2 ٹی 20 سیریز بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کے خلاف شیڈول ہیں۔ دونوں سیریز میں مختلف آپشنز کا استعمال کریں گے، فاسٹ باؤلر حارث رؤف بھی دونوں سیریز کے دوران ایکشن میں دکھائی دیں گے۔
ایشیا کپ 2025
عاقب جاوید نے ایشیا کپ 2025 کے حوالے سے کہا کہ رواں برس شیڈول ایونٹ کا انعقاد دبئی میں ہونے کا امکان ہے۔ ایشیا کپ میں کوئی ٹیم فیورٹ نہیں، تمام ایشیائی ٹیموں کو ہی کنڈیشنز کا علم ہوتا ہے، دبئی کی کنڈیشن کے مطابق تیاری کرنے کی کوشش کریں گے۔








