ایئر ایمبولینس سوات واقعہ کے وقت شندور پولو فیسٹول میں وزراء کی فیملی کو خدمات دینے میں استعمال ہوئی: گورنر کے پی کے
گورنر خیبرپختونخوا کا بیان
پشاور (ڈیلی پاکستان آن لائن) - گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ ائیر ایمبولینس بنائی گئی تھی لیکن بدقسمتی سے سوات واقعے میں موجود نہیں تھی، سنا ہے ائیر ایمبولینس شندور پولو فیسٹول میں وزراء کی فیملی کو خدمات دینے میں استعمال ہوئی۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے کہا آخری پتہ باقی ہے، ابھی استعمال نہیں کروں گا: علیمہ خان
سیاحوں کی حفاظت میں ناکامی
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ سیاحوں کو بچانے کے لئے ائیر ایمبولینس نہیں تھی، اگر یہ اتنے نالائق ہیں تو ائیر فورس، نیوی سے مدد لے لیتے، کیا ریسکیو 1122 میں غوطہ خور نہیں تھے۔
یہ بھی پڑھیں: امریکہ کی انڈین کمپنیوں پر ‘روس کی مدد’ کے الزامات کے بعد پابندیاں، بھارت کے ساتھ تعلقات پر کیا اثر ڈالیں گی؟
تجاوزات کے خلاف کارروائی
انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی 13 سال سے حکومت میں ہے، حکومت کہہ رہی ہے کہ تجاوزات کے خلاف آپریشن شروع کیا گیا ہے، جس نے تجاوزات کی اجازت دی پہلے ان کے خلاف کارروائی ہونی چاہیئے، پہلے پیسے لیکر تجاوزات قائم کئے، اب لوگوں کو سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔ فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت میں شامل لوگوں کی تجاوزات گرائی جائیں تو پھر یہ تجاوزات کے خلاف آپریشن ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر مسرور احسن کا 27 ویں ترمیم کے معاملے پر اپوزیشن کو ایسا دلچسپ مشورہ کہ ایوان میں قہقہے لگ گئے
نویں محرم الحرام کا ماتمی جلوس
قبل ازیں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے پشاور صدر میں نویں محرم الحرام کے مرکزی ماتمی جلوس کا دورہ کیا، پارٹی کے ڈپٹی جنرل سیکریٹری ابرار سعید سواتی اور اہل تشیع کے اکابرین بھی ان کے ہمراہ تھے۔
یکجہتی کا اظہار
انہوں نے ماتمی جلوس کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ امام عالی مقام اور اہلبیت کا غم پوری امت مسلمہ کا غم ہے۔








