تحریک انصاف میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے
اندرونی اختلافات
پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) میں اندرونی اختلافات پھر نمایاں ہو گئے۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور، ضلعی انتظامیہ نے پتنگ اور ڈور بنانے والوں کی رجسٹریشن فیس مقرر کر دی
طنزیہ سوالات
روزنامہ جنگ کے مطابق پی ٹی آئی کور کمیٹی کی رکن مشال یوسفزئی نے علیمہ خان کے بیٹے شیر شاہ پر طنزیہ سوالات اٹھا دیئے۔
یہ بھی پڑھیں: پاک روس تعلقات نہ کسی کو نقصان پہنچانے کیلیے ہیں نہ کسی کے مفاد کیخلاف : وزیر توانائی اویس لغاری
ریلیف کا سوال
مشال یوسفزئی نے شیر شاہ کی 9 اور 10 مئی کی ویڈیوز شیئر کرتے ہوئے سوال اٹھایا کہ انہیں اتنا بڑا ریلیف کیسے مل گیا؟
جیل میں کارکنان
مشال یوسفزئی نے کہا کہ پارٹی کے اہم رہنما روپوش ہیں، کارکن جیلوں میں ہیں اور حسان نیازی کو اسی ویڈیو پر 10 سال قید کی سزا ہو چکی ہے لیکن کچھ افراد کو چھوٹ کیوں دی گئی؟








