راولپنڈی: مبینہ پولیس مقابلہ، خطرناک اشتہاری ملزم مارا گیا، 2 ساتھی فرار
پولیس مقابلے میں اشتہاری ملزم کی ہلاکت
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن) مبینہ پولیس مقابلے کے دوران خطرناک اشتہار ملزم مارا گیا جبکہ ملزم کے دو ساتھی فرار ہوگئے۔
یہ بھی پڑھیں: برطانیہ: لڑکیوں سے زیادتی کرنے والے 20 ملزمان کو مجموعی طور پر 219 سال قید کی سزا
واقعے کی تفصیلات
نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق سی سی ڈی ٹیم نے اشتہاری ملزموں کی موجودگی کی اطلاع پر گرفتاری کے لئے ریڈ کیا تو ملزموں نے فائرنگ کردی۔ واقعہ کی اطلاع پر سینئر پولیس افسر موقع پر پہنچ گئے۔ ایک ملزم موقع پر مارا گیا، ہلاک شخص کی شناخت زعفران عرف علی باغی کے نام سے ہوئی ہے جو سنگین مقدمات، بھتہ خوری جبکہ قتل و اقدام قتل کی وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب تھا۔
پولیس کی جانب سے کارروائی
ایس ایس پی سی سی ڈی کا کہنا تھا کہ شہریوں کی جان و مال اور پولیس پر حملہ کرنے والے قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔ فرار ہونے والے ملزموں کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔








