آسٹریلوی خاتون پر ساس سسر سمیت 3 افراد کو زہریلے مشروم کھلا کر قتل کردیا
آسٹریلیا میں زہریلے مشروم قتل کیس
کینبرا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آسٹریلوی خاتون پر ساس سسر سمیت 3 افراد کو زہریلے مشروم کھلا کر قتل کرنے کا جرم ثابت ہوگیا۔
یہ بھی پڑھیں: قائمہ کمیٹی نے سولر پر 18 فیصد ٹیکس ختم کرنے کی سفارش کردی
عدالتی فیصلہ
آسٹریلوی عدالت میں جیوری نے خاتون کو 3 افراد کے قتل کے کیس میں قصور وار قرار دے دیا۔ ان تین افراد میں خاتون کے ساس اور سسر بھی شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: کم سن بچی کو ہراساں کرنے والا ایک اور ملزم زخمی حالت میں گرفتار
واقعہ کا پس منظر
میڈیا رپورٹس کے مطابق تین افراد کے قتل کا واقعہ آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ کے شہر لیون گاتھا میں پیش آیا تھا جہاں ریرین پیٹرسن نے جولائی 2023 میں سسرالی رشتے داروں کو دعوت پر بلا کر زہریلے مشروم کھلائے، جس کے نتیجے میں تینوں افراد دم توڑ گئے تھے۔
مشروم مرڈر کا مقدمہ
مشروم مرڈر کے نام سے مشہور اس مقدمے کی کارروائی کو دنیا بھر میں توجہ سے دیکھا گیا۔








