83-Year-Old Roshan Bibi Joins D-Chowk Protest After Arrest from Liaquat Bagh
راولپنڈی میں پی ٹی آئی کارکنان کی گرفتاری
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) راولپنڈی کے لیاقت باغ میں پی ٹی آئی کی جانب سے دی گئی کال پر کئی کارکنان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی تھیں، جن میں خواتین بھی شامل تھیں۔ ان میں سے ایک 83 سالہ خاتون روشن بی بی تھیں، جن کو پولیس نے گرفتار کیا تھا لیکن عدالت نے انہیں مقدمہ سے بری کردیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: وزیر اعلیٰ پنجاب سے ا طالوی سفیرماریلنا ارمیلن کی ملاقات، لائیو سٹاک اور ڈیر ی پراجیکٹ میں سرمایہ کاری پر اتفاق
روشن بی بی کا احتجاج میں شرکت کرنا
اب پی ٹی آئی کے آفیشل فیس اکاؤنٹ سے یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ راولپنڈی احتجاج سے گرفتار ہونے والی 83 سالہ بزرگ خاتون روشن بی بی پھر ڈی چوک احتجاج میں شرکت کیلئے پہنچی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: شہریوں سے بھتہ لینا پولیس افسران کو مہنگا پڑگیا
پی ٹی آئی کے احتجاج کا منظر
اس سے قبل پی ٹی آئی کے احتجاج کے باعث شہر اقتدار میدان جنگ کا منظر پیش کرنے لگا، مختلف مقامات پر پولیس اور پی ٹی آئی کارکنان آمنے سامنے آئے، جبکہ کہیں کہیں آںکھ مچولی لگی رہی۔
پولیس کی کارروائیاں
جیونیوز کے مطابق، پولیس کی جانب سے جناح ایونیو چائنہ چوک کے قریب تحریک انصاف کے کارکنوں پر شیلنگ کی گئی، جناح ایونیو بلیو ایریا میں پولیس اور تحریک انصاف کے کارکنان میں آںکھ مچولی جاری رہی۔
فیض آباد کے مقام پر پولیس کی جانب سے پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ کی گئی جبکہ کارکنوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا۔ پی ٹی آئی کارکنان وقفے وقفے سے بلیو ایریا میں اکٹھے ہوئے۔ ایکسپریس وے پر سوہان کے قریب پولیس اور پی ٹی آئی کارکنوں میں جھڑپیں ہوئیں، راولپنڈی کے علاقے شمس آباد میں پولیس نے پی ٹی آئی کارکنوں پر شیلنگ کی۔