صرف غریب نہیں، بڑی صنعتیں، فرنس آئل پلانٹس بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں: وزیرِ توانائی
اسلام آباد: بجلی چوری کے نئے انکشافات
وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ صرف غریب آدمی نہیں بلکہ بڑی بڑی صنعتیں اور فرنس آئل پلانٹس بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان ہر محاذ پر کشمیریوں کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا: وزیر اعلیٰ پنجاب
پریس کانفرنس میں اہم نکات
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق، پریس کانفرنس کے دوران اویس لغاری نے کہا کہ تقسیم کار کمپنیوں سے ہونے والے نقصانات عوام کے سامنے رکھنے ہیں۔ ڈسکوز نے سال 23-24 میں 591 ارب کے نقصانات کا بوجھ ڈالا۔ اگر یہ نقصانات نہ ہوتے تو ملک کا قرضہ اتارنے میں آسانی ہوتی۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کتنے فیصد نوجوان ویپ کا استعمال کرتے ہیں؟ رپورٹ جاری
حکومت کی اقدامات
اویس لغاری نے مزید کہا کہ پوری حکومت اور کابینہ نے اس معاملے پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ حکومت نے بڑے عزم کے تحت ان ڈسکوز کو ٹھیک کرنے کا فیصلہ کیا اور ڈسکوز کے بورڈ میں اپنی سوچ اور حکمت عملی کے تحت تعنیاتی کی۔ پاور ڈویژن نے ڈسکوز میں سفارشات کا کلچر ختم کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شمالی وزیرستان؛سکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 6خوارج ہلاک، 6زخمی
نقصانات میں کمی
انہوں نے کہا کہ ایک سال بعد گڈ گورننس کے تحت ڈسکوز کے نقصانات کو کم کرنے میں کامیاب ہوئے ہیں۔ وزیر اعظم کی قیادت میں اور ڈسکوز کے بورڈ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ 30 جون 2025 تک ڈسکوز کے نقصانات کو 191 ارب روپے کم کرنے میں کامیاب رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ٹیچر ٹریننگ اور اسسمنٹ گلوبل ماڈل کے جدید پیٹرن پر کی جائے: وزیر تعلیم پنجاب
بلوں کی ریکوری
وفاقی وزیر نے بتایا کہ 100 ارب روپے بتدریج نقصانات کم کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔ گزشتہ سال 591 ارب کے مقابلے اب 399 ارب کے نقصانات ہوئے۔ ڈسکوز میں دو طرح کے نقصانات ہیں۔ ڈسکوز نے گزشتہ سال بلوں کے 315 ارب روپے ریکور نہیں کیے تھے۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار بلوں کی ریکوری کو 96 فیصد تک لے کر گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی بارڈر سائیڈ پر بڑی تعداد میں فوجی موؤمنٹ کی اطلاعات، بھارت نے مزید 12 ٹارگٹ سیٹ کر لیے لیکن ہم ۔ ۔ ۔” شہری نے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے خبردار کردیا
بجلی چوری کے نقصانات
انہوں نے مزید کہا کہ بجلی چوری کی مد میں گزشتہ سال 276 ارب روپے کی بجلی چوری کی گئی ہے۔ کچھ ڈسکوز نے بہت اچھا کام کیا اور چوری کم کرنے میں کامیاب ہوئیں۔ نقصانات کی مد میں جو صرف بجلی چوری کے نقصان کم ہوئے وہ 10 سے 11 ارب ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب کو باغوں کا صوبہ بنانے کے لئے 12 اضلاع میں ہارٹیکلچر ایجنسیاں قائم کرنے کا فیصلہ
بڑی صنعتوں کا کردار
اویس لغاری نے کہا کہ بجلی چوری صرف غریب آدمی نہیں کرتا، بڑی بڑی صنعتیں اور فرنس آئل پلانٹس بھی بجلی چوری میں ملوث ہیں۔ لیسکو نے سب سے بہتر کام کیا اور نقصانات کم کرنے میں کامیاب ہوئی۔ لیسکو نے بجلی چوری میں ملوث بہت بڑی کارروائی کی۔ ایک بڑی صنعت جتنی چوری کرتی ہے، اتنی چوری پورے ایک دیہات میں نہیں ہوتی۔
مستقبل کی توقعات
انہوں نے بتایا کہ اس سال بہتری کا سلسلہ جاری رکھیں گے اور آئندہ سال نقصانات مزید کم ہوں گے۔







