برطانوی حکام نے پاکستان کے شعبہ ہوابازی کے حفاظتی انتظامات کو تسلی بخش قرار دیدیا

برطانیہ کی ٹرانسپورٹ ٹیم کا معائنہ

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) برطانیہ کے محکمہ ٹرانسپورٹ (ڈی ایس ٹی) کی 3 رکنی ٹیم نے جمعرات کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر ہوا بازی کے حفاظتی انتظامات کا معائنہ مکمل کر لیا، جسے ’اطمینان بخش اور بین الاقوامی معیار کے مطابق‘ قرار دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑوں نے ہمارے ہاتھ کچے دھاگے سے باندھے ہیں، جنہیں توڑنے میں زیادہ وقت نہیں لگے گا، سہیل آفریدی۔

معائنہ کا آغاز

ڈان اخبار میں شائع رپورٹ کے مطابق یہ بات ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) کے ترجمان نے بتائی، یہ ٹیم 8 جولائی کو 3 روزہ معائنہ کے لیے پاکستان پہنچی تھی۔ برطانوی ہائی کمیشن کے نمائندے کے ہمراہ اس ٹیم نے اپنا جائزہ ایک افتتاحی اجلاس سے شروع کیا، جس میں چیف سیکیورٹی آفیسر اور دیگر متعلقہ اداروں کے نمائندے شریک ہوئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا وہ شہر جہاں کی 12 لاکھ آبادی میں 4 لاکھ افراد شوگر اور 5 لاکھ افراد بلڈ پریشر کا شکار ہیں، تہلکہ خیز دعویٰ

معائنہ کے نکات

پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی (پی سی اے اے) کے مطابق ’ابتدائی بریفنگ میں ہوا بازی سے متعلق تمام سیکیورٹی اداروں بشمول پی اے اے حکام، اے ایس ایف اہلکاروں، پی آئی اے، برٹش ایئرویز، ایئر بلیو، کچن کوزین، راس مینزیس اور دیگر اداروں کے نمائندگان نے شرکت کی‘۔ معائنے میں سیکیورٹی کی تعیناتی، داخلی نظم و ضبط، سکریننگ کے طریقہ کار، پاس جاری کرنے کے عمل، گاڑیوں اور عملے کی چیکنگ، سی سی ٹی وی نظام، بیرونی سیکیورٹی، فوری ردعمل فورس کی موجودگی، ڈرون انتظامات اور اے ایس ایف کی ایمرجنسی رسپانس صلاحیتوں کا جائزہ لیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: روس کا یوکرین پر بڑا حملہ، رہائشی عمارتوں کو نقصان کی اطلاعات

خوراک اور پروازوں کی نگرانی

ٹیم نے کھانے پینے کے انتظامات اور پروازوں کے آپریشنز کا بھی معائنہ کیا۔ دورے کے اختتام پر، برطانوی معائنہ کاروں نے محفوظ فضائی سفر یقینی بنانے کے لیے ایئرپورٹ سیکیورٹی فورس کی کوششوں کو سراہا۔

یہ بھی پڑھیں: کووِڈ کی واپسی، بھارت میں فعال کیسز کی تعداد 4 ہزار سے تجاوز کرگئی

سعودی عرب کی سیکیورٹی ٹیم کا معائنہ

دوسری جانب، پی سی اے اے کے ترجمان شاہد قادری نے بتایا ہے کہ سعودی عرب کے شعبہ ہوا بازی کی سیکیورٹی ٹیم اگست سے پاکستان کے 7 بڑے ہوائی اڈوں کا معائنہ کرے گی، جن میں اسلام آباد، کراچی، لاہور، پشاور، فیصل آباد، سیالکوٹ اور ملتان شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: محرم الحرام میں اشتعال انگیز مواد کے خلاف زیرو ٹالرنس، سوشل میڈیا کی کڑی مانیٹرنگ ہوگی: وزیر داخلہ محسن نقوی

معائنہ کے مقاصد

شاہد قادری نے کہا کہ ’سعودی عرب کے جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن (جی اے سی اے) کے ڈائریکٹر جنرل نے پاکستان کے ڈی جی سول ایوی ایشن ندیر شفیع در سے 7 ہوائی اڈوں کا حفاظتی معائنہ کرنے کی درخواست کی ہے، سعودی ٹیم اگست اور اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گی‘۔ یہ ٹیم پی سی اے اے کے ڈائریکٹوریٹ آف ایوی ایشن سیکیورٹی (ایو سیکیورٹی) کے ساتھ قریبی رابطے میں رہے گی، جو مہمان وفد کی میزبانی کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: معاشی حالت دم توڑ رہی ہے اور حکمران قصیدہ گو مولویوں کو سامنے بٹھا کر اپنی چاپلوسی کے قصیدے سن رہے ہیں، شوکت بسرا

بین الاقوامی معیارات کے حوالے سے پیشرفت

ان معائنوں کا انعقاد ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب پاکستان کی سول ایوی ایشن کا شعبہ بین الاقوامی معیار پر نمایاں بہتری دکھا رہا ہے۔ پاکستان نے انٹرنیشنل سول ایوی ایشن آرگنائزیشن (آئی سی اے او) کے یونیورسل سیکیورٹی آڈٹ پروگرام (یو ایس اے پی) میں 86.73 فیصد سکور حاصل کیا، جو کہ عالمی اوسط 71 فیصد اور بھارت کے 73 فیصد سے نمایاں بہتر ہے۔

امریکہ کے ساتھ تعلقات

پاکستان سول ایوی ایشن کے ڈائریکٹر جنرل ندیر شفیع در نے امریکہ کے وفاقی ہوا بازی کے ادارے (ایف اے اے) سے رابطے کا آغاز کر دیا ہے تاکہ امریکہ کے لیے براہ راست پروازوں کی اجازت حاصل کی جا سکے۔ یہ اقدام یورپی یونین کے لیے پروازوں کی بحالی اور برطانیہ کے فضائی نیٹ ورک میں دوبارہ شمولیت کی پیش رفت کے بعد کیا گیا ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...