باپ کے جنازے میں شرکت کے لیے جانے والے 2 بھائی بھی بلوچستان میں دہشتگردی کا نشانہ بن گئے
دہشتگردی کا ایک اور واقعہ
لورالائی(ڈیلی پاکستان آن لائن) بلوچستان کے علاقے لورالائی میں باپ کے جنازے میں شرکت لودھراں جانے والے دو بھائی بھی دہشتگردی کا نشانہ بن گئے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کی انٹیلی جنس ایجنسی “را” پہلگام حملے کی منصوبہ ساز نکلی، خفیہ دستاویزات لیک، مودی سرکار سے متعلق بھی تہلکہ خیز انکشافات سامنے آ گئے
امن دشمنوں کا حملہ
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق بلوچستان میں ایک بار پھر امن دشمنوں نے وارکردیا، سرہ ڈاکئی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے پنجاب سے تعلق رکھنے والے 9 افراد کو بسوں سے اتار کر شہید کردیا۔
یہ بھی پڑھیں: آبنائے ہرمز بند، ایران کا گزرنے کی کوشش کرنے والے ہر جہاز کو نشانہ بنانے کا اعلان
شہداء کی شناخت
لورالائی میں قتل کئے گئے مسافروں کا تعلق لاہور، گجرات، خانیوال، گوجرانوالہ، لودھراں، ڈی جی خان، چوک قریشی مظفر گڑھ سے تھا۔
بھائیوں کا اندوہناک واقعہ
ان 9 مسافروں میں 2 بھائی جابراور عثمان بھی شامل ہیں جو اپنے والد کے جنازے میں شرکت کیلئے لودھراں جا رہے تھے۔ جاں بحق افراد کی میتیں آبائی علاقوں کو روانہ کردی گئیں۔








