سموگ سے نمٹنے کیلئے تاریخی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا: مریم اورنگزیب
پنجاب میں شجرکاری مہم کا آغاز
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے کہا کہ گرین پنجاب مشن کے تحت سموگ اور ماحولیاتی تبدیلی کے مضر اثرات سے نمٹنے کے لیے ایک جامع اور تاریخی شجرکاری مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ گزشتہ ایک سال کے دوران سموگ کے خاتمے کے لیے ایک کروڑ 30 لاکھ سے زائد درخت لگائے جا چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: دمشق میں زائرین خوفزدہ، ہوٹل تک محدود: پاکستان کے شہریوں کا بیروت کے راستے انخلا کے لیے جدوجہد
درختوں کا ہدف
نجی ٹی وی ایکسپریس نیوز کے مطابق مریم اورنگزیب نے کہا کہ رواں مالی سال 2025-26 میں مجموعی طور پر پانچ کروڑ 10 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو کہ ملکی تاریخ کی سب سے بڑی فارسٹ کوریج تصور کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اوورسیز پاکستانی یوتھ کو متحرک کرنے کیلیے جامع منصوبہ پیش
ماحولیاتی ایمرجنسی اور اصلاحات
انہوں نے کہا ہے کہ سموگ کے خلاف ہماری جنگ صرف موسمی نہیں بلکہ یہ سسٹم بیسڈ اصلاحات اور ماحولیاتی ایمرجنسی کے تحت مستقل بنیادوں پر جاری ہے۔ اس مقصد کے تحت ’’پلانٹ فار پاکستان‘‘ انیشی ایٹیو کے تحت 3 کروڑ 42 لاکھ درخت لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے، جو 41 ہزار 345 ایکڑ رقبے پر پھیلایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر عرفان صدیقی کی سربراہی میں 3 رکنی پاکستانی پارلیمینٹری وفد کی ازبکستان کے سربراہ سینٹرل الیکشن کمیشن سے ملاقات
زمینی اقدامات
مریم اورنگزیب کے مطابق نہروں اور شاہراہوں کے کنارے 3000 کلومیٹر طویل رقبے پر 18 لاکھ پودے لگانے کا عمل جاری ہے، جبکہ مری اور کہوٹہ میں جنگلاتی آگ اور سموگ کے تدارک کے لیے ’’شیلڈنگ سمٹس پروگرام‘‘ کے تحت 600 فائر واچرز کی بھرتی کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ڈونلڈ ٹرمپ کے طیارے میں فنی خرابی، ہنگامی لینڈنگ
جدید ٹیکنالوجی کا استعمال
دوسری جانب، واچ ٹاورز اور فائر وہیکلز کی فراہمی بھی عمل میں لائی جا رہی ہے۔ جدید ٹیکنالوجی پر مبنی جی آئی ایس، ڈرونز اور سیٹلائٹ نگرانی کے نظام کو فعال بنا دیا گیا ہے تاکہ تجاوزات اور آتشزدگی کی فوری نشاندہی ممکن بنائی جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: محسن نقوی نے دبنگ خاتون افسر سیدہ شہر بانو کو پی سی بی میں اہم عہدہ دینے کا فیصلہ کر لیا
فاریسٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز
سینئر وزیر کا کہنا ہے صوبہ بھر میں 104 فارسٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹرز قائم کیے گئے ہیں تاکہ جنگلات کی 24 گھنٹے مانیٹرنگ کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر میں دریائے چناب پر دنیا کے سب سے اونچے ریلوے پل کا افتتاح کردیا
ماحولیاتی سیاحت کی ترقی
ماحولیاتی سیاحت کے فروغ کیلئے لال سوہانرا نیشنل پارک اور سالٹ رینج میں بین الاقوامی معیار کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: قومی اسمبلی کا اجلاس کل دوبارہ شروع ہوگا
محفوظ قدرتی علاقے
انہوں نے کہا کہ محفوظ قدرتی علاقوں کے قیام کے لیے ماحول دوست لیڈ سرٹیفائیڈ عمارتوں کی تعمیر کو ترجیح دی گئی ہے جو ماحولیاتی توازن کی بحالی میں اہم سنگ میل ثابت ہو رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستانی ٹیم کی شرٹ پہننے پر تماشائی کو گراونڈ سے نکالنے پر انگلش کاونٹی کرکٹ کلب نے معافی مانگ لی
شجرکاری کی شفافیت
درختوں کی قطاروں کی ڈیجیٹل نمبر شماری اور جی آئی ایس پر مبنی فہرست سازی کا عمل جاری ہے تاکہ شفافیت اور مؤثر منصوبہ بندی کو یقینی بنایا جا سکے۔
یہ بھی پڑھیں: سندھ حکومت کے مختلف محکموں کو اربوں روپے کا چونا لگائے جانے کا انکشاف
مستقبل کی حفاظت کا عزم
مریم اورنگزیب نے کہا کہ ہم اپنی نسلوں کے لیے ایسا ماحول چھوڑنا چاہتے ہیں جو سانس لینے کے قابل ہو، اور درختوں کی حفاظت دراصل زندگی کی حفاظت ہے۔
قومی تحریک کی حیثیت
سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب نے مزید کہا کہ پلانٹ فار پاکستان ہو یا گرین پنجاب پروگرام، یہ صرف شجرکاری کے منصوبے نہیں بلکہ مستقبل کو محفوظ بنانے کی ایک وسیع البنیاد قومی تحریک ہیں۔








