پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کی درخواست پر نوٹس جاری

لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کرانے کیلئے درخواست پر پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو 9 اکتوبر کیلئے نوٹس جاری کردیئے جبکہ وفاقی حکومت ، الیکشن کمیشن اور اٹارنی جنرل پاکستان نے جواب داخل کرا دیا۔
یہ بھی پڑھیں: ملک کے مختلف شہروں میں طوفانی بارش اور ژالہ باری کی پیشگوئی
سماعت کا آغاز
نجی ٹی وی چینل آج نیوز کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس راحیل کامران شیخ نے شہری منیر احمد کی درخواست پر سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے پی ٹی آئی کو نوٹس جاری نہ کرنے پر متعلقہ عدالتی افسر پر اظہار برہمی کیا۔ جسٹس راحیل کامران نے ریمارکس دیئے کہ آئین کے تحت متعلقہ سیاسی جماعتوں کو بھی سننا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: غیرملکی فوڈ چین میں توڑ پھوڑ کے ملزمان کو چھڑانے کے کیس میں گرفتار ملزمان کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم
عدالتی افسر کی معذرت
لاہور ہائیکورٹ آفس کے اہلکار نے غلطی تسلیم کر کے معافی کی استدعا کی، جس پر جسٹس راحیل کامران نے کہا کہ آئندہ غلطی نہ ہو۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں آنت کے کینسر سے متاثرہ جگر کا پہلا کامیاب ٹرانسپلانٹ، خاتون کو شوہر کا جگر لگادیا گیا
درخواست گزار کا موقف
درخواست گزار کے وکیل ایڈووکیٹ اظہر صدیق نے دلائل دیے کہ سپریم کورٹ سیاسی جماعتوں کو سن چکی ہے، ہم صرف عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کے لیے آئے ہیں، اس سٹیج پر کسی سیاسی جماعت کو سننا عدالت کے لیے ضروری نہیں، سیاسی جماعتیں ہی تو آئین اور سسٹم کے ساتھ کھلواڑ کررہی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سافٹ ویئر اپ ڈیٹ، ٹک ٹاکر کاشف ضمیر نے ہتھیاروں کی نمائش پر عوام سے معافی مانگ لی
وفاقی حکومت کا جواب
وفاقی حکومت کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے میں وہاں ہی عملدرآمد کیلئے رجوع کرنے کا لکھا ہے۔ وکیل درخواست گزار کے مطابق پارلیمان نے 11 غیر آئینی قانون بنائے جن کو چیلنج کر رکھا ہے، درخواست میں سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل نہ کرنے کے اقدام کو چیلنج کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: میری شادی نہیں ہو رہی کیونکہ میں اتنی بار ۔۔‘‘اداکارہ لائبہ خان کا انکشاف
مخصوص نشستوں کا معاملہ
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے 8 رکنی بینچ کا وضاحتی فیصلہ آچکا ہے، سپریم کورٹ کا تفصیلی بھی فیصلہ آچکا ہے، سپریم کورٹ کے فیصلے پر تاحال عملدرآمد نہیں کیا گیا، چاروں صوبائی اسمبلی کے اسپیکرز کو بھی مراسلہ جاری کرچکے ہیں، مخصوص نشستیں پاکستان تحریک انصاف کو تاحال نہیں ملی ہیں۔
عدالت کے احکامات
درخواست گزار نے استدعا کی کہ عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستیں دینے کا حکم دے، عدالت پی ٹی آئی کو مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عملدرآمد کروانے کا حکم دے۔ لاہور ہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے پر عمل درآمد کرانے کے لیے درخواست پر پی ٹی آئی سمیت دیگر سیاسی جماعتوں کو نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت 9 اکتوبر تک ملتوی کر دی۔