وزیر خزانہ پنجاب کی معروف بین الاقوامی ترقیاتی ماہر مارک میک کارڈ کی قیادت میں امریکی وفد سے ملاقات
وزیر خزانہ پنجاب کی ملاقات
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان نے معروف بین الاقوامی ترقیاتی ماہر مارک میک کارڈ کی قیادت میں امریکن وفد سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ سابق صوبائی وزیر و سینیٹر کامران مائیکل بھی موجود تھے۔ ملاقات کا مقصد سکلز ڈویلپمنٹ، لیبر، انٹرپینیورشپ اور ایس ایم ایز میں جدید رجحانات کا فروغ تھا۔
یہ بھی پڑھیں: 30 لاکھ کمانے والے سے ماہانہ 10 لاکھ 70 ہزار ٹیکس لیا جائے گا، مزمل اسلم نے تنخواہ دار طبقے کیلئے حکومتی ریلیف کی “حقیقت” کھول کر رکھ دی
پنجاب کی معاشی ترقی میں اہم کردار
صوبائی وزیر نے وفد کو پنجاب حکومت کی ترجیحات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ پاکستان کی معاشی ترقی میں پنجاب کا کردار کلیدی اہمیت کا حامل ہے۔ پاکستان کی خام ملکی پیداوار کا 54 فیصد سے زائد انحصار پنجاب پر ہے۔ نیشنل ورک فورس کا بڑا حصہ بھی پنجاب سے متعلق ہے۔ موجودہ حکومت صنعت و زراعت میں جدید رجحانات کا خیر مقدم کر رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کا پہلا ہائپر اسپیکٹرل سیٹلائٹ (HS-1) 19 اکتوبر 2025 کو لانچ کیا جائے گا: سپارکو
ماحولیاتی تحفظ اور صنعتی ترقی
نئی نسل کو ماحولیاتی تحفظ کی فراہمی کے لیے صنعت و مواصلات میں ماحول دوست ٹیکنالوجی متعارف کروائی جا رہی ہے۔ پنجاب کے مختلف شیروں میں 18 سے زائد انڈسٹریل زون قائم کیے گئے ہیں۔ پنجاب گارمنٹس سٹی اور آئی ٹی سٹی کا قیام موجودہ حکومت کے فقید المثال منصوبے ہیں جہاں چائنا اور سعودیہ جیسے ممالک سرمایہ کاری کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد اور راولپنڈی میں 3 دن کی شاندار تعطیلات کا اعلان
سکلز ڈویلپمنٹ کی اہمیت
چھوٹے کاروبار کے فروغ کے لیے اربوں روپے کی سرمایہ کاری کی جا رہی ہے۔ سکلز ڈویلپمنٹ کے لیے باقاعدہ محکمہ قائم کر دیا گیا ہے۔ پسماندہ طبقہ کی فنی تربیت اور بین الاقوامی سطح کی ورک فورس کی تیاری پنجاب حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ لیبر فورس کی تیاری میں بین الاقوامی ماہرین کی دلچسپی خوش آئند ہے۔
یہ بھی پڑھیں: خسارے سے کیوں نجات نہیں دلائی جاتی؟ بجلی، گیس، پانی کی قیمتیں بڑھ کر اس مقام پر آ گئی ہیں کہ عام آدمی کا گھریلو بجٹ ان کا ساتھ نہیں دے رہا۔
دو طرفہ تعاون کی یقین دہانی
مارک میک کارڈ لیبر فورس کی تیاری اور کاروبار کے فروغ کے لیے حکومت پنجاب کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے مستقبل میں دو طرفہ تعاون کے امکانات پر مثبت پیش رفت کی یقین دہانی کروائی۔ فریقین میں جبری مشقت اور چائلڈ لیبر کی حوصلہ شکنی اور انسانی وسائل کے مؤثر استعمال کے لیے اشتراک پر اتفاق رائے کا اظہار کیا گیا۔
اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ
سینٹر کامران مائیکل نے وفد کو بتایا کہ پنجاب حکومت صوبے میں اقلیتوں کے حقوق کا بھر پور تحفظ کر رہی ہے۔ پہلی بار سرکاری ملازمتوں میں اقلیتوں کے لیے 5 فیصد کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔ اقلیتوں کو سکلز ڈویلپمنٹ اور ایس ایم ایز کے یکساں مواقع مہیا کیے جا رہے ہیں۔








