Israeli Aggression Against Pakistan via Imran Khan, Claims Defense Minister Khawaja Asif

اسلام آباد میں وزیردفاع کی باتیں
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیردفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایٹمی قوت ہونے کے ناطے اسرائیل پاکستان پر حملہ نہیں کرسکتا، لیکن عمران خان کے ذریعے ہم پر حملہ آور ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جیکب آباد؛ریلوے ٹریک پر دھماکا، جعفر ایکسپریس کی 4بوگیاں پٹری سے اتر گئیں
عمران خان کا کردار
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ اسرائیل ڈائریکٹ پاکستان کے ساتھ پنگا نہیں لے سکتا، لیکن عمران خان کو چھوڑا ہوا ہے جو یہودی لابی کے ایجنڈے پر کام کررہے ہیں، اسرائیل کا ایجنڈا بانی پی ٹی آئی پورا کررہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کراچی سے پی ٹی آئی کا اہم رہنما گرفتار
سی پیک اور شنگھائی تعاون تنظیم
انہوں نے کہا کہ 2014 میں سی پیک پر دستخط ہورہے تھے تو بانی پی ٹی آئی عمران خان حملہ آور تھے، اب پھر انہوں نے شنگھائی تعاون تنظیم اجلاس پر احتجاج شروع کردیا ہے۔ عوام خود سمجھدار ہیں، تانے بانے جوڑ لیں یہ پاکستان کے خلاف سازش ہے، لیکن اب زیادہ دیر نہیں لگے گی عوام کو آہستہ آہستہ سمجھ آرہی ہے۔
انتشار کی سیاست
ان کا مزید کہنا تھا کہ پہلے بھی 126دن دھرنا دے کر انتشار پھیلایا، آج پھر انتشاری سیاست کررہے ہیں۔ دہائیوں کے بعد پاکستان میں ایس سی او کانفرنس ہونے جارہی ہے تو انتشار پھیلانا شروع کردیا ہے۔