ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ: مریخ، تاریخ: 21 مارچ سے 20 اپریل
صدقه لازمی دیں جس قدر بھی توقع ہو۔ اس وقت ایسا کرنا آپ کو بڑی مشکل سے بچا لے گا جس کا خطرہ محسوس کیا جا رہا ہے۔ اس وقت رسک لینا غلط ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: ٹرمپ اقوام متحدہ اجلاس میں بھی پاک بھارت جنگ بندی کا ذکر کرنا نہ بھولے
برج ثور
سیارہ: زہرہ، تاریخ: 21 اپریل سے 20 مئی
لاپرواہی سے آپ صرف اپنا ہی نقصان کریں گے جن افراد نے وقت سے فائدہ اٹھا لیا آج کا دن کے لئے ایک مثال بھی بن سکتا ہے۔ آپ مالی طور پر بہتر ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: امیشا پٹیل کی تصاویر نے مداحوں کو حیران کر دیا، انٹرنیٹ پر ہلچل
برج جوزہ
سیارہ: عطارد، تاریخ: 21 مئی سے 20 جون
آپ کیوں بلاوجہ پریشان ہو رہے ہیں۔ ایسی صورت حال مسلسل اگر چل رہی تو پھر صدقہ دیں اور نماز میں دل لگائیں۔ آپ کے لئے روحانی قوتیں بڑھانا بہتر رہے گا。
یہ بھی پڑھیں: دنیا میں شدید گرمی سے ہونے والی اموات کی سالانہ اوسط 5 لاکھ کے قریب پہنچ گئی: انٹرنیشنل فنانس کارپوریشن
برج سرطان
سیارہ: چاند، تاریخ: 21 جون سے 20 جولائی
آپ کی ایک پرانی کوشش کامیابی سے ہمکنار کر سکتی ہے جو رشتہ خراب ہو چکا وہ دوبارہ اپنا مقام بنا لے گا۔ ان دنوں آپ کے لئے اچھا وقت چل رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہنگائی، شرحِ سود، توانائی کے نرخوں میں کمی خوش آئند ہے: جام کمال
برج اسد
سیارہ: شمس، تاریخ: 21 جولائی سے 21 اگست
جو راستہ آپ نے اپنی مرضی سے چنا ہے۔ اس کے بارے میں ایک مرتبہ غور فکر ضرور کر لیں اور کوشش کریں کہ آپ استخارہ کا سہارا لیں تو اور بھی بہتر رہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: ایکس (ٹوئٹر) سروس میں تعطل پر پی ٹی اے کی وضاحت سامنے آگئی
برج سنبلہ
سیارہ: عطارد، تاریخ: 22 اگست سے 22 ستمبر
آپ کی کوشش اگر تبدیلی کے حوالے سے ہے تو پھر کامیابی ہو سکتی ہے اور اگر آپ پرانے کام میں بھی محنت کریں تو یہ بھی بہتر رہے گا۔ البتہ آج کل غصہ بے حد زیادہ آتا ہو گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں پہلی مرتبہ اونٹ کی بریانی بکنے لگی، کراچی کے ریسٹورنٹ پر منفرد کھانے، عوام کا رش لگ گیا
برج میزان
سیارہ: زہرہ، تاریخ: 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آپ آج کل خود اکیلا محسوس کر رہے ہیں اور جن کے ساتھ ساری زندگی بھلائی کی وہ دشمن ہو رہے ہیں۔ صلہ تو میرے اللہ نے دینا ہے۔ آپ بھی اب اپنا راستہ بدلیں۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان کو اس لیے پسند کرتی ہوں کیونکہ وہ پڑھے لکھے ہیں : لائبہ بٹ
برج عقرب
سیارہ: مریخ، تاریخ: 23 اکتوبر سے 22 نومبر
توبہ سے کام لیں اس وقت آپ کا دل اور دماغ قابو میں نہیں ہے۔ آپ غلط کرتے جا رہے ہیں۔ اگر واپسی کا راستہ اختیار نہ کیا تو بڑی مشکل ہو جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: تھین ڈیم سے پانی کا اخراج، 2 سے 3 ستمبر کے دوران دریائے راوی میں سیلاب کا الرٹ جاری
برج قوس
سیارہ: مشتری، تاریخ: 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو چند دنوں سے جن مشکلات نے اپنے حصار میں لیا ہوا ہے۔ وہ آپ کی ہمت اور میرے اللہ کے فضل سے ہی ختم ہوں گی مگر تب جب آپ کا ضمیر چاہے گا۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے لئے بری خبر، اولمپیئن ارشد ندیم ورلڈ اتھلیٹکس چیمپیئن شپ سے دستبردار
برج جدی
سیارہ: زحل، تاریخ: 21 دسمبر سے 19 جنوری
نوکری میں تبدیلی کا امکان۔ رہائش کے حوالے سے کچھ ایسی ہی خبریں ہیں اور جو لوگ کسی روزگار کی تلاش میں ہیں، ان کو بھی خوشی کی خبر کسی وقت بھی ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: سپریم کورٹ نے سندھ حکومت کا نوکریوں کیلئے عمر کی بالائی حد 15 سالہ رعایت کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دیدیا
برج دلو
سیارہ: زحل، تاریخ: 20 جنوری سے 18 فروری
جن افراد نے اپنے گھر میں کافی دنوں سے کشیدگی دیکھی ہے وہ اب سکون میں آ جائیں گے۔ آج کا دن خبر ہی کوئی اہم لا رہا ہے جو وجہ خوشی بن جانے کی امید ہے۔
برج حوت
سیارہ: مشتری، تاریخ: 19 فروری سے 20 مارچ
اپنے لئے اچھے کی دعا کریں۔ مایوسی گناہ ہے اور آپ اس وقت نامعلوم راستے پر ہیں جہاں آگے کچھ دکھائی نہیں دے رہا۔ آج کا دن اندازہ کرا دے گا کہ بہتری کا وقت آ رہا ہے۔








