ایف بی آر نے پرتعیش زندگی گزارنے والے تاجروں کا ڈیٹا اکٹھا کر لیا
ایف بی آر کی کارروائی کا فیصلہ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے کم ٹیکس دینے والے تاجروں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سموگ تدارک کیس؛ لاہور ہائیکورٹ کی ہفتے میں 4روز سکولز تک کھلے رکھنے کی تجویز
ٹیکس نہ دینے والوں کی چھان بین
ایف بی آر کے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ آمدنی کے مطابق ٹیکس نہ دینے والے صنعت کاروں اور تاجروں کے اثاثوں کی چھان بین کی جا رہی ہے، جس کے مطابق عالی شان بنگلوں اور بڑی کوٹھیوں میں رہنے والے بہت کم ٹیکس دے رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: کاڈ لیور آئل: اٹھارویں صدی کی بدبودار دوا جو کمزور ہڈیوں کے لیے آج بھی اہم ہے
نوٹس جاری کرنے کا عمل
ذرائع کا کہنا ہے کہ ایف بی آر لاہور پہلے مرحلے میں ٹیکس کم دینے والے صنعت کاروں اور تاجروں کو نوٹس جاری کرے گا۔ اگر جواب سے مطمئن نہ ہوا تو پھر قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
مختلف مارکیٹوں کے عہدیدار شامل
جیو نیوز کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ آمدن کے مطابق ٹیکس نہ دینے والوں میں مختلف مارکیٹوں کے صدور، چیمبر اور فیڈریشن کے موجودہ اور سابق عہدیدار شامل ہیں۔








