ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (بدھ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ جلد بازی سے کام لے رہے ہیں اس میں فائدے کے بجائے نقصان ہو رہا ہے حکمت اور اللہ پاک سے مدد لے کر چلیں تاکہ آگے بڑھنے میں آسانی ہو سکے۔
یہ بھی پڑھیں: ہمیں حکومت کی خواہش نہیں، بس ہمارا آئین واپس کر دیں ورنہ پھر ہم عوام منظم کریں گے، محمود خان اچکزئی
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
کسی طرح کی بھی بندش میں نہیں ہے، سب آپ کا وہم ہے آپ اپنا صدقہ دے دیں تاکہ تسلی ہو سکے اور یا حی ّ یا قیوم کا ورد کریں، روز گار میں انشاءاللہ بہتری ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوالوں کو بچائیں ۔۔۔
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
اب حالات بدل رہے ہیں آپ کو مشکل سے بحکم اللہ نکال رہے ہیں وہ راستہ بھی کھل سکتا ہے جو ہمارے وہم میں بھی نہ تھا، سب کچھ اب اچھا ہونے کی طرف ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اس ایک وجہ سے بل گیٹس دیوالیہ ہوسکتے ہیں، ایلون مسک نے بڑا دعویٰ کردیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
حقوق العباد کے حوالے سے اب بڑے محتاط انداز سے چلنا ہو گا اور ہر اُس کام سے دور رہنا ہو گا جس میں تھوڑی سی بھی شک کی گنجائش ہو گی اپنے معاملات بھی ٹھیک کریں۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کی بیٹنگ کے دوران ڈرنکس بریک میں کھلاڑیوں کو کہاکہ اصل گیم اب شروع ہوگی، بھارتی کپتان سوریا کمار یادیو
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
ایک بڑی خبر انشاءاللہ مل سکتی ہے جو آپ کی پریشانی کو بحکم دور کرے گی۔آپ کے کام کے قدرتی اسباب بن سکتے ہیں اور آپ کو اب مشکل سے نکال سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف 96 گھنٹوں کی لڑائی مکمل طور پر اپنے وسائل سے لڑی: جنرل ساحر شمشاد مرزا
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
اس معاملے سے دور رہیں جس میں آپ کو تھوڑا سا بھی رسک دکھائی دے۔آپ کی ذرا سی غلطی آپ کو کسی بڑی مشکل میں ڈال سکتی ہے۔ ہر قدم محتاط ہونا چاہئے۔
یہ بھی پڑھیں: ایران اسرائیل تنازع، امریکی محکمہ خارجہ کی ترجمان نے میڈیا بریفنگ میں ’’پہلی ترجیح‘‘ بتا دی
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
آج ایک اہم معاملے میں بڑی پیش رفت ہونے کا امکان ہے اور گھریلو ماحول میں بھی بہتری ملنے کا ایک راستہ دکھائی دے گا، اولاد کے حوالے سے بھی انشاءاللہ اچھی خبر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان نے ٹاس جیت لیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
آج آپ کا وہ کام ہو جائے گا جو کافی دنوں سے رکاوٹوں کا شکار تھا اور آپ کی جو بھی پریشانی ہے وہ بھی اب عارضی ثابت ہو گی۔ ٹینشن لینے کی ضرورت نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سلنڈر دھماکے سے مکان کی چھت گر گئی، 2 افراد جاں بحق
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
آپ کو کسی بھی غیر کے سامنے دست ِ سوال نہیں کرنا اللہ ہے نا۔ اپنی ساری ضرورتوں کے لئے اُس کے سامنے دُعا کریں،روحانی بہتری سب کچھ بہتر کر سکتی ہے،خیال رہے۔
یہ بھی پڑھیں: لیگی رکن اسمبلی عادل خان بازائی کی نشست کو خالی قرار دے دیا گیا
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
اب بس کر دیں اپنے دِل کو قابو میں رکھیں، کیوں اپنے لئے مشکلات کھڑی کر رہے ہیں جو نصیب میں ہے صرف وہی ملے گا اس بار غلطی بہت مہنگی ہو سکتی ہے خیال رہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار نے اپنی آنے والی نسلوں کو دھوکے میں رکھنے کی تیاری پکڑ لی، آپریشن سندور کو تیسری جماعت سے بارہویں جماعت تک کے نصاب میں شامل کیا جائے گا۔
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
اب ایک بار پھر کچھ ایسا ہو گا جس سے انشاءاللہ آپ کی کافی ضرورتیں پوری ہو سکے گی اور ایسا محسوس ہو رہا ہے کہ روزگار میں کوئی غیر متوقع تبدیلی آئے گی۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
سکون سے چلیں کسی بھی معاملے میں رسک ہر گز نہ لیں اور کوشش کریں کہ آپ کی کوئی بھی دِلی بات کسی دوسرے کو معلوم نہ ہو ورنہ آپ بدنظری میں آ سکتے ہیں۔








