ایران دشمنوں کو اسرائیل والی جنگ سے بھی بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، خامنہ ای
ایران کا مضبوط موقف
تہران (ڈیلی پاکستان آن لائن) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نے کہا ہے کہ ایران دشمنوں کو اسرائیل والی جنگ سے بھی بڑا دھچکا دینے کی صلاحیت رکھتا ہے، امریکا اسرائیل کے جرائم میں شریک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: یورپی ملک نے پاکستانی طلباء کے لیے 400 مکمل فنڈڈ اسکالرشپس کا اعلان کر دیا
ایران کی تیاری
آیت اللّٰہ خامنہ ای نے بیان میں کہا کہ اسرائیل کی جنگ کا مقصد ایران میں نظام کا تختہ الٹنا تھا، ایران کسی بھی نئے فوجی حملے کا جواب دینے کے لیے تیار ہے۔
یہ بھی پڑھیں: عمران خان اور میری چکی میں ایک دیوار کا فاصلہ تھا، انجینئر محمد علی مرزا کا انکشاف
نیوکلیئر ڈیل کی ڈیڈ لائن
دوسری جانب امریکہ، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے ایران سے نیوکلیئر ڈیل کے لیے اگست کے اختتام تک کی ڈیڈ لائن مقرر کرنے پر اتفاق کر لیا۔
امریکی وزیرِ خارجہ کا اقدام
خبر رساں اداروں کے مطابق امریکی وزیرِ خارجہ مارکو روبیو نے برطانیہ، فرانس اور جرمنی کے ہم منصب کو ٹیلی فون کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ ایران کے نیوکلیئر پروگرام پر حتمی سمجھوتے کے لیے اگست کے اختتام تک کی مہلت رکھی جائے۔








