ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (جمعہ) کا دن کیسا رہے گا ؟
برج حمل
سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل
آپ کو آج کوئی دھوکا دینے کی کوشش کرے گا۔ ذرا بچ کر چلیں اور آج جہاں ذرا سا بھی شک دیکھیں اُس سے دور ہو جائیں۔ آج مزاج غصے والا بھی ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سابق امریکی نائب وزیر خارجہ نے بھارت کی جانب سے پہلگام حملے کے 5 منٹ بعد پاکستان پر الزام لگانے کو نا مناسب قرار دے دیا
برج ثور
سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی
تبدیلی والا ستارہ مسلسل آپ کو تیار رہنے کی وارننگ دے رہا ہے۔ یہ ہر سطح پر آئے گا اور جو لوگ زور لگا کر اس کو روکنے کی کوشش کریں گے وہ مشکل میں آ سکتے ہیں، خیال رکھیں۔
یہ بھی پڑھیں: دھرمیندر کی نجی ویڈیو لیک کرنے پر ممبئی کے ہسپتال کا سٹاف ممبر گرفتار
برج جوزہ
سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون
تبادلے کا امکان۔ موجودہ جگہ تبدیل ہو سکتی ہے۔ پرانے معاملات کسی نہ کسی ذریعے سے دوبارہ سامنے آنے والے ہیں۔ اس لئے آپ خود کو تیار رکھیں اور مخالفین سے دور ہی رہیں۔
یہ بھی پڑھیں: ایران میں پانی کی شدید قلت، شہر مشہد میں ڈیموں کا ذخیرہ تین فیصد سے بھی کم رہ گیا
برج سرطان
سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی
اللہ نے چاہا تو آج آپ کو اپنے کام میں آسانیاں ملیں گی اور جس طرف سے کوئی پریشانی آ رہی تھی، ان شاءاللہ وہ ختم ہو جائے گی۔ غیبی انداز سے صورت حال بنتی نظر آتی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: پاکستان کو 10 ارب ڈالر سے زائد غیر ملکی قرضے موصول، یو اے ای کے 2 ارب ڈالر رول اوور پر ابہام برقرار
برج اسد
سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست
جو کام کل تک بن نہیں پا رہا تھا، اب وہ ان شاءاللہ خود بخود ہو جائے گا۔ جب کام ہونے ہوتے ہیں تو اُس کے سلسلے بھی خود بخود بن جاتے ہیں، یہ اللہ پاک کی طرف سے ہوتا ہے، آپ فکر نہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: ریونیو میں اضافے کے لیے پی آئی اے کا ریاض ایئر کے ساتھ تاریخی کارگو معاہدہ
برج سنبلہ
سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر
وہ لوگ مخالفین ہوگئے ہیں جو کل آپ کے دوست رہے ہیں اور یہ صدمہ تو برداشت کرنا پڑے گا۔ آج غصہ آئے بھی تو کنٹرول کریں ورنہ بلاوجہ کا نقصان بھی ہو سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سینیٹر سرمد علی کا دوسرے کراچی فیسٹیول آف بکس اینڈ لائبریریز میں مطالعے کے فروغ پر زور
برج میزان
سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر
جس کام میں ہاتھ ڈالنے میں ناکامی ملتی ہے، جیسے انجانی سی بندش کا شکار ہیں مگر رکاوٹ روحانی حوالے سے کمزوری کی ہے۔ نماز پر توجہ دیں اور ہر طرح کے ناجائز کام سے توبہ کریں۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور: بجلی کے کھمبے پر چڑھنے والے ذہنی معذور کو ریسکیو اہلکاروں نے بچا لیا
برج عقرب
سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر
کاروباری حضرات سرمایہ کاری کر سکتے ہیں، جو لوگ بے روزگار ہیں، اللہ نے چاہا تو آج ان کا کوئی سلسلہ بن جائے گا۔ رکاوٹیں ڈالنے والے آج خودبخود پیچھے ہٹ جائیں گے، ان شاءاللہ۔
یہ بھی پڑھیں: روس نے یوکرین کے 100 سے زائد ڈرون حملے ناکام بنادیئے۔
برج قوس
سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر
جو لوگ ازدواجی معاملات میں پریشان تھے، ان شاءاللہ اب وہ غیبی انداز سے اس میں سے نکل جائیں گے۔ مقدمے انکوائری وغیرہ میں پھنسے ہوئے بھی آزاد ہو رہے ہیں۔ اچھا دن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: نجی اور سرکاری اداروں میں لوٹ مار: فون کمپنیوں سے تعلیمی اداروں تک، ہر شعبہ میں بدعنوانی
برج جدی
سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری
بے روزگار افراد کے لئے ان شاءاللہ اچھی خبر ہے، اور جس بھی طرف سے امید دلائی گئی تھی وہ پوری ہو سکتی ہے۔ آج آپ کو اپنے گھر والوں کی جانب سے بھی سکون حاصل ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: این ایف سی ایوارڈ کا معاملہ، سینیٹ کمیٹی کا چاروں صوبائی وزراءکو بلانے کا فیصلہ
برج دلو
سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری
بیماری سے نجات ان شاءاللہ مل جائے گی مگر توبہ اور صدقے کا عمل جاری رکھیں۔ آپ خوش قسمت ہیں کہ تقدیر آپ کو بار بار اچھے اور اہم مواقع دے رہی ہے، اس سے فائدہ اٹھا لیں۔
برج حوت
سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ
اچھا دن ہے۔ ایک رکا ہوا کام ہونے کا امکان موجود ہے۔ شرارتیں کرنے والوں سے دور رہیں۔ کچھ اپنے آپ کو آج کسی مقصد کے لئے استعمال کرنے کا سوچ رہے ہیں، خیال کریں۔








