مودی کی امرناتھ یاتریوں کو قربان کرنے کی سازش بے نقاب، کامران شاہد کا بھارت کو سخت انتباہ

پاکستان کا زبردست جواب
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان نے بھارت کو 10 مئی کو ایسا زور دار جواب دیا کہ اس کی گونج پوری دنیا میں سنائی دی اور اب امریکی صدر کے پانچ جنگی طیارے گرائے جانے کی تصدیق نے بھی انڈیا کو پوری دنیا میں شرمندہ کر دیا ہے جسے ماننے کیلئے وہ تیار نہیں تھا لیکن سچ کبھی چھپتا نہیں ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ہیومن ڈیولپمنٹ انڈیکس میں پاکستان کی مزید تنزلی، مفتاح اسماعیل کا ہوشربا انکشاف
بھارت کی نئی چالیں
تفصیلات کے مطابق بھارت جنگ بندی کے بعد مسلسل کوئی نہ کوئی شوشہ چھوڑنے میں مصروف ہے اور اب بھارتی ’’بابا بنارس‘‘ نے نیا جھوٹ پھیلانا شروع کر دیا ہے یا اگر یہ کہا جائے کہ ایک اور دہشتگردی کا جھوٹا ڈرامہ رچانے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے تو غلط نہ ہو گا، اس مرتبہ بھارت کسی اور کو نہیں بلکہ امرناتھ یاتریوں کو پاکستان پر حملے کا جواز بنانے کیلئے قربان کرنے کا منصوبہ بنا رہاہے۔
کامران شاہد کا بیان
پاکستان کے سینئر صحافی کامران شاہد نے بابا بنارس کا حقیقی چہرہ پوری دنیا کو دکھاتے ہوئے کہا کہ ’’جنوبی ایشیا کے امن پر ایک اور وار! مودی اس بار امرناتھ یاتریوں کی قربانی دے کر نیا دہشتگردی کا ڈرامہ رچانے جا رہے ہیں! ایک اور ڈرامہ، اور پاکستان کی جانب سے ایک اور بھرپور جواب، جو اس بار مودی کو ہمیشہ کے لیے سبق سکھا دے گا۔‘‘
Another strike on the peace of South Asia! Modi is all set to stage another terror drama by sacrificing this time the Amarnaath yogis! Another drama and another strike back from Pakistan would fix Modi once and for all pic.twitter.com/0WzZ53NVzF
— Kamran Shahid (@FrontlineKamran) July 18, 2025