ستاروں کی روشنی میں آپ کا آئندہ ہفتہ کیسا گزرے گا ؟

برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل

آپ کو ان دنوں جس قسم کی مشکلات کا سامنا ہے، انشاءاللہ آپ اس میں سے حیران کن طریقے سے نکل آئیں گے، قدرتی مدد حاصل ہوگی۔ اس کے علاوہ مالی طور پر بھی انشاءاللہ بہتری نصیب ہوگی۔ جس بھی معاملے میں رکاوٹیں آ رہی تھیں، وہ تیزی سے دور ہوں گی۔ جن افراد کو اپنے یا اولاد کے رشتے کے حوالے سے بندش کا سامنا تھا، وہ ٹوٹ گئی ہے، خوشخبری ملنے والی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کل کہاں سے احتجاج شروع کیا جائے گا ۔۔؟ تحریک انصاف کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں اہم فیصلے ،کارکنوں کواہم ہدایات جاری

برج ثور، سیارہ زہرہ، 21 اپریل سے 20 مئی

وراثتی امور میں انشاءاللہ آپ کو اپنا حق مل کر رہے گا۔ آپ کافی عرصے سے اس حوالے سے پریشان تھے۔ اب قدرتی وسائل مل جائیں گے اور ان لوگوں سے فائدہ ملے گا جن سے کبھی امید بھی نہ تھی۔ جو لوگ عرصہ دراز سے بے روزگار تھے، اب ان کو اس حوالے سے اچھی خبریں ملنا شروع ہو جائیں گی۔ اس وقت حالات مالی لحاظ سے اچھی طرف جا رہے ہیں۔ قرض وغیرہ ادا ہو سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: وفاقی وزیر کی ہدایت پر بھارت سے واپس آنے والے 2 بہن بھائی اب کہاں ہیں؟ تفصیلات منظر عام پر

برج جوزہ، سیارہ عطارد، 21 مئی سے 20 جون

آپ خاندانی معاملات میں ضرورت سے زیادہ ہی دلچسپی لیتے ہیں جس کی وجہ سے ایک بھی فائدہ حاصل کرنے میں کامیاب نہیں ہو رہے، کیونکہ یہاں صرف وقت ضائع ہو رہا ہے۔ جو لوگ ان دنوں صرف اپنے روزگار اور اپنے مستقبل پر توجہ دیں گے، وہ آگے چل کر زندگی کو انشاءاللہ خوبصورت انداز سے بدلتے ہوئے دیکھیں گے۔ ان دنوں آپ کی توجہ صرف اور صرف اپنے کاموں پر ہونی چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: پہلگام حملہ، نریندر مودی پہلی بار عوامی سطح پر بول پڑے

برج سرطان، سیارہ چاند، 21 جون سے 20 جولائی

ایک بڑا فائدہ انشاءاللہ جلد آپ کے پاس آ رہا ہے جس کی وجہ سے آپ کی بہت بڑی پریشانی انشاءاللہ ختم ہو سکے گی۔ ان دنوں قرض لینے اور دینے میں بھی آسانیاں ہوں گی۔ جو لوگ خود کو عرصہ دراز سے بندش میں مبتلا سمجھ رہے تھے، وہ بھی اس جگہ سے نکلنے میں کامیاب ہوں گے اور روزانہ کے حساب سے ایک درجہ بہتری حاصل کرلیں گے۔ ان دنوں ملازمت پیشہ افراد کا تبادلہ ممکن ہے۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعلیٰ مریم نواز کی شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے کی شدید مذمت

برج اسد، سیارہ شمس، 21 جولائی سے 21 اگست

آپ جلد ہی اپنے پریشان کن ماحول سے نکل آئیں گے اور بہتری میں داخل ہو سکیں گے۔ جو بھی مسئلہ ہے وہ حل ہوگا اور آپ کو حقوق العباد کے حوالے سے بھی اب اپنا کردار ادا کرنے کا موقع ملے گا جو اللہ پاک کی خوشنودی حاصل کرنے کا ذریعہ بنے گا۔ اپنوں سے اب جھگڑا نہیں کرنا، معاف کر دینا اور درگزر سے کام لینا آپ کی عزت وقار میں اضافہ کرے گا، انشاءاللہ۔

یہ بھی پڑھیں: عمران خان پر حملے کے مرکزی ملزم نوید کی درخواست ضمانت مسترد

برج سنبلہ، سیارہ عطارد، 22 اگست سے 22 ستمبر

جو لوگ کافی دنوں سے کسی بھی مشکل میں چلے آ رہے تھے، وہ انشاءاللہ تیزی سے اس سے نکل رہے ہیں اور اگلے دو تین یوم میں مکمل نجات حاصل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔ ان دنوں ان لوگوں کا رشتہ وغیرہ بھی طے ہو سکے گا جو عرصہ دراز سے اس بندش کا شکار تھے، رشتہ من پسند جگہ پر ہونے کا امکان موجود ہے۔ جو لوگ کاروباری ہیں، انہیں سابقہ نقصان کا ازالہ بھی ہو سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس، پاک بھارت کشیدگی پر غور

برج میزان، سیارہ زہرہ، 23 ستمبر سے 22 اکتوبر

آپ ضرورت سے زیادہ ہی ہر بات کو دل پر لگا لیتے ہیں، پھر ٹینشن کی وجہ سے اپنی صحت بھی خراب کرلیتے ہیں۔ حالانکہ جو اللہ پاک کی طرف سے ہونا ہے وہ تو ہو کر رہے گا، بس آپ خیر کی دعا مانگا کریں۔ ان دنوں آپ کی زندگی میں تبدیلی کے حوالے سے ایک بڑی خبر آ رہی ہے جو لوگ اس کو حاصل کرنا چاہتے ہیں، وہ بسم اللہ کریں، بڑی امید ہے آگے چل کر بڑا فائدہ حاصل ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں: ہرجانہ کیس؛ جج کے دائرہ اختیار کیخلاف نظرثانی درخواست پر سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی

برج عقرب، سیارہ مریخ، 23 اکتوبر سے 22 نومبر

بندش جیسی صورتِ حال ہے اور اس میں شدید رکاوٹیں بھی آ رہی ہیں۔ جو بھی کام کرنا چاہتے ہیں، اس میں رکاوٹیں آ جاتی ہیں۔ اس وقت آپ کو روحانی طور پر مضبوط ہونا پڑے گا۔ باوضو رہیں، نماز کی پابندی کریں اور یا کریم، یا سلام، یامو من، یا اللہ، 1000 مرتبہ دن میں پڑھ لیا کریں، پھر انشاءاللہ اس کے فائدے دیکھیں، آپ تیزی سے ہر مشکل سے نکل جائیں گے، فکر نہ کریں۔

یہ بھی پڑھیں: پاک بھارت کشیدگی میں پاکستان کا ساتھ کیوں دیا؟ بھارتی تاجروں کا ترکیہ کے سیبوں کا بائیکاٹ

برج قوس، سیارہ مشتری، 23 نومبر سے 20 دسمبر

آپسی رشتے بڑی تیزی سے خراب ہو رہے ہیں۔ غلط فہمیاں بہت پیدا ہو رہی ہیں اور اگر ان کو جلد ٹھیک نہ کیا تو یہ رشتے نہ صرف ختم ہو جائیں گے بلکہ دشمنی میں بھی بدل جائیں گے، اس لئے وہ کام کریں کہ آنے والی نسل کو بھی اس سے بچایا جائے، جو لوگ نرم دل رکھ کر چلیں گے تو پھر اللہ پاک بھی ان کی مدد فرمائیں گے۔ بہرحال اولاد کے اوپر بھی گہری توجہ دینا ہوگی، یہ ضروری ہے۔

برج جدی، سیارہ زحل، 21 دسمبر سے 19 جنوری

ان لوگوں سے دور رہیں جو ماضی میں بھی درد سر رہے ہیں اور اب بھی بن سکتے ہیں، اتنی جلدی پرانی باتوں کو کیوں بھول رہے ہیں۔ آپ کو ان سے کوئی فائدہ نہیں ملے گا۔ ابھی وقت ہے اپنا قبلہ درست کرلیں اور صرف اپنے روزگار پر توجہ دیں، دل کو بھی لگام ڈالیں، یہ بغیر عمر دیکھے وہ حرکتیں کرنے پر مجبور کر رہا ہے جو بدنامی کا باعث بنیں گی اور گناہوں میں مبتلا بھی کریں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ایک مرتبہ پھر بڑے اضافے کا امکان

برج دلو، سیارہ زحل، 20 جنوری سے 18 فروری

آپ شرارتی کاموں سے دور رہیں اور ایسے کام نہ کریں جو بعد میں پچھتاوے کا سبب بن جائیں۔ آپ اکیلے نہیں ہیں، پوری فیملی بھی تو ساتھ ہے۔ ان کو بھی تو دیکھنا ہوگا، بہرحال توبہ کا دروازہ کھلا ہے، جس قدر جلد ممکن ہو، واپسی کا راستہ اختیار کریں تاکہ جو اچھا وقت چل رہا ہے اس سے فائدہ اٹھائیں تاکہ زندگی کی گاڑی کو خوبصورت انداز سے چلایا جا سکے۔

برج حوت، سیارہ مشتری، 19 فروری سے 20 مارچ

یہ ہفتہ بحکم اللہ بڑا ہی شاندار ثابت ہوگا۔ آپ اللہ کا نام لے کر جس بھی کام میں ہاتھ ڈالیں گے، وہ ہو جائے گا، جس مقصد کے لئے قدم اٹھائیں گے، وہ پورا ہوگا اور آپ کی مالی پوزیشن بھی مضبوط ہو سکے گی۔ خواہشمند افراد روزگار کے حوالے سے بیرون ملک سفر کر سکیں گے، وہ اپنی تیاری شروع کرلیں، اچھی خبر آنے والی ہے۔ جو من پسند جگہ رشتہ طے کرنے کی آرزو رکھتے ہیں، وہ پوری ہو سکتی ہے۔

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...