مریم نواز سے ملک ظہیر اقبال کی ملاقات، بہاولپور میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کا فیصلہ
ملاقات کا پس منظر
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ڈپٹی سپیکر پنجاب اسمبلی ملک ظہیر اقبال چنڑ نے ملاقات کی جس میں صوبے کی مجموعی سیاسی صورتحال، جنوبی پنجاب میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور عوامی فلاحی اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیں: اعضا اور خون کا عطیہ دینا اسلامی تعلیمات کے مطابق جائز ہے:چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
روڈز کی تعمیر و بحالی پر خراج تحسین
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ملاقات کے دوران ڈپٹی سپیکر نے پنجاب میں روڈز کی تعمیر و بحالی کے اقدامات پر وزیراعلیٰ کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ مریم نواز شریف کی قیادت میں صوبہ ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہے۔
یہ بھی پڑھیں: جنسی اسکینڈل؛ ترکیہ کی خاتون فٹ بال ریفری اور سینیئر عہدیدار معطل
جنوبی پنجاب میں صحت کی سہولیات
ملک ظہیر اقبال چنڑ نے بہاولپور میں برن سنٹر کے قیام پر وزیراعلیٰ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب کے عوام کو صحت کی بنیادی سہولتیں ان کی دہلیز پر فراہم کرنا قابل تحسین قدم ہے۔
یہ بھی پڑھیں: واپڈا میں مستقل افسران کی غیر موجودگی، ادارہ انتظامی بحران اور بیوروکریسی کی رکاوٹوں کا شکار
عوام دوست صحت منصوبے
انہوں نے "فیلڈ ہسپتال"، "کلینک آن ویل" اور "مریم نواز ہیلتھ کلینک پراجیکٹ" جیسے عوام دوست منصوبوں کو سراہتے ہوئے انہیں پنجاب کی صحت سہولیات میں انقلابی تبدیلی قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: فلم گھونگھٹ کے دوران صائمہ پر عاشق ہوگیا تھا، سید نور کا اعتراف
پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام
ڈپٹی سپیکر نے پنجاب ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت تمام شہروں کی یکساں ترقی کے ویژن کو "گیم چینجر" قرار دیا اور ایئر ایمبولنس سروس، فیلڈ ہسپتالز کے قیام اور تجاوزات کے خاتمے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کو قابل ستائش قرار دیا۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں پی ٹی آئی دور میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے 310 گاڑیوں کی خلاف ضابطہ خریداری کا انکشاف
چلڈرن ہسپتال کا قیام
اس موقع پر عوامی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہاولپور میں چلڈرن ہسپتال کے قیام کی اصولی منظوری دی گئی جسے سول ہسپتال کے قریب تعمیر کرنے پر اتفاق کیا گیا اور وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے منصوبے کا تفصیلی پلان طلب کرتے ہوئے کہا کہ پنجاب کی ترقی ان کے دل کے بے حد قریب ہے۔
یہ بھی پڑھیں: ترکیہ کا پاکستان اور افغانستان کے درمیان حالیہ تنازع حل کرانے کیلئے دونوں ملکوں کے حکام سے رابطہ
حکومت کی ترجیحات
وزیراعلیٰ نے مزید کہا ہے کہ جنوبی پنجاب کو ترقی کے مرکزی دھارے میں لانا ان کی حکومت کی اولین ترجیح ہے اور عوامی فلاح پر مبنی فیصلے ان کے وژن کا حصہ ہیں۔
ڈپٹی سپیکر کا اعتماد
ڈپٹی سپیکر ملک ظہیر اقبال چنڑ نے کہا کہ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کی قیادت میں پنجاب حقیقی ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور عوام دوست فیصلے حکومت کا طرہ امتیاز ہیں۔








