سونے کی جیولری کی برآمد پر عائد پابندی ختم
سونے کی جیولری کی برآمد پر پابندی ختم
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) وزارت تجارت کے حکام کا کہنا ہے کہ سونے کی جیولری کی برآمد پر عائد پابندی ختم ہو چکی ہے، وزیر اعظم کو جیولری کی برآمد کی بحالی کے لئے سمری بھجوا دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Important Announcement from Emirates Airlines for Travelers Coming to and from Dubai
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی کا اجلاس
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت کا اجلاس چیئرمین جاوید حنیف کی زیر صدارت ہوا۔ اجلاس میں سونے کی جیولری کی ایکسپورٹ پر پابندی کا معاملہ زیر بحث آیا۔
یہ بھی پڑھیں: سوٹ کیس سے لڑکی کی لاش برآمد ہونے کا معاملہ، شوہر اور بھائی قاتل نکلا
نمائندہ جیولری سیکٹر کی درخواست
ایکسپریس نیوز کے مطابق نمائندہ جیولری سیکٹر نے کہا کہ سونے کی جیولری کی برآمد پر مئی میں پابندی عائد کی گئی تھی۔ ایف بی آر کے ایس آر او کے تحت پابندی 30 جون تک کے لئے تھی۔ ہماری درخواست ہے کہ جیولری کی برآمدات پر پابندی ختم کی جائے۔
حکام کی یقین دہانی
حکام وزارت تجارت نے کہا کہ سونے کی جیولری کی برآمد پر عائد پابندی ختم ہو چکی ہے۔ وزیر اعظم کو جیولری کی برآمد کی بحالی کے لئے سمری بھجوا دی گئی ہے۔ وزیراعظم کی منظوری کے بعد معاملہ منظوری کے لئے وفاقی کابینہ میں بھیجا جائے گا。








