نرس کی بے حسی: نومولود کی جان جانے کی شرمناک داستان
واقعہ کی تفصیلات
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک نرس نے ٹپ نہ دینے پر بچہ والدین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا اور جب بچہ ملا تو وہ مردہ حالت میں تھا۔
یہ بھی پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4700 ڈالر کی بلند ترین سطح کو چھو گئی
نرس کا مطالبہ
ایکسپریس نیوز نے بھارتی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ریاست اترپردیش کے شہر مین پوری کے مقامی ہسپتال کی نرس جیوتی بھدوریا نے بچے کی پیدائش پر مٹھائی کے نام پر 5100 روپے کا تقاضا کیا۔ رقم نہ دینے پر نرس نے نومولود کو والدین کے حوالے کرنے سے انکار کردیا۔ غریب والدین 40 منٹ کی تگ و دو کے بعد کسی سے رقم ادھار لے کر نرس کو پیسے دیئے اور بچہ مانگا۔
والدین کا تکلیف دہ تجربہ
جس پر نرس نے بتایا کہ بچہ لیبر روم کی میز پر ہے۔ جب والدین وہاں پہنچے تو بچے کو نیم مردہ حالت میں پایا۔ نرس نے بچے کو ٹیبل پر بغیر نہلائے دھلائے اور کسی احتیاطی تدبیر کے بغیر چھوڑ دیا تھا۔ والدین بچے کو دوسرے ہسپتال لے کر گئے جہاں نومولود کی موت کی تصدیق کردی گئی۔ نرس کے خلاف شکایت درج کرلی گئی جب کہ محکمہ صحت نے بھی تحقیقاتی ٹیم تشکیل دیدی۔








