گلوکاری شروع کی تو خاندان والوں نے والد سے تعلق توڑ دیے، معروف گلوکارہ حمیرا چنا
حمیرا چنا کا گلوکاری کا سفر
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) معروف گلوکارہ حمیرا چنا نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی جانب سے گلوکاری شروع کرنے پر ان کے خاندان والوں اور خصوصی طور پر ان کے چچا نے بھی ان کے والد سے تعلقات ختم کردیے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کے بیانات کیخلاف ’چیئرمین تحریک انصاف نظریاتی‘ کا ردعمل بھی آ گیا
مزاحیہ پروگرام میں شرکت
حمیرا چنا نے حال ہی میں مزاحیہ پروگرام ’مذاق رات‘ میں شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف معاملات پر کھل کر بات کی۔ انہوں نے بتایا کہ ان کے والد فلم پروڈیوسر تھے، جنہوں نے آغاز میں سندھی اور بعد ازاں پنجابی اور اردو فلمیں بھی پروڈیوس کیں۔ ان کی والدہ کی بھی فنون لطیفہ سے دلچسپی رہی۔
یہ بھی پڑھیں: لاہور پولیس کی سندھ کے تاجر کو اغوا کرکے بھتہ وصولی، ویڈیو نے بھانڈا پھوڑ دیا
خاندان کی رائے
ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ والدین کی فنون لطیفہ سے دلچسپی کی وجہ سے انہیں گلوکاری مشکل نہ لگی لیکن انہیں اپنا نام بنانے اور مواقع ملنے میں شدید مشکلات رہیں۔ حمیرا چنا نے بتایا کہ گلوکاری کرنے پر ان کے والد سے خاندان والوں نے تعلق توڑ دیا تھا اور انہیں طعنے دیتے تھے کہ وہ بیٹی سے گانے گواتے پھرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: پنجاب میں چھوٹے اور درمیانے درجے کے کاروبار میں بے پناہ مواقع موجود ہیں: وزیر اعلیٰ پنجاب
چچا کا رویہ
ان کے چچا نے بھی ان کے والد سے تعلقات توڑ دیے تھے لیکن ان کے مشہور ہونے کے بعد تمام خاندان والوں نے تعلقات بحال کیے اور فخر سے لوگوں کو بتانے لگے کہ حمیرا چنا ان کی ہی بیٹی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: فیصل آباد میں جیولری شاپ پر چوری کی بڑی واردات، چور سونے سے بھری تجوری ہی اٹھا کر فرار ہو گئے۔
محبت اور شادی کی سوچ
ایک سوال کے جواب میں حمیرا چنا نے بتایا کہ کیریئر بنانے اور گلوکاری سے محبت کے چکر میں انہیں کبھی کسی مرد سے عشق نہیں ہوا، نہ انہیں ایسا کبھی خیال آیا۔ لیکن شادی کے بعد انہوں نے اپنے شوہر کو مجازی خدا مانا اور ان سے ہی محبت کی۔
محبت کے بارے میں خیالات
انہوں نے یک طرفہ محبت کو بھی فضول اور وقت کا نقصان قرار دیا اور کہا کہ ان کے خیال میں نکاح اور شادی کے بعد ہی محبت کی جانی چاہیے۔








