لکی مروت، شمالی وزیرستان اور عمر کوٹ سے پولیو کا ایک ایک کیس سامنے آ گیا
پولیو کے نئے کیسز کی رپورٹ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) ملک میں پولیو کے 3 نئے کیسز سامنے آ گئے، جس کے بعد رواں سال ملک بھر سے رپورٹ پولیو کیسز کی تعداد 17 ہو گئی۔
یہ بھی پڑھیں: ایبٹ آباد میں خواجہ سراؤں کے نام پر فراڈ، میڈیکل ٹیسٹ کے دوران 39 میں سے 34 مرد نکلے
نئے کیسز کی تفصیلات
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق قومی ادارہ صحت نے لکی مروت، شمالی وزیرستان اور عمر کوٹ سے ایک ایک نیا کیس رپورٹ ہونے کی تصدیق کر دی۔
ذرائع محکمہ صحت کے مطابق لکی مروت میں 15 ماہ، شمالی وزیرستان میں 6 ماہ کی بچی جبکہ سندھ کے ضلع عمرکوٹ میں 5 سال کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کو نوبل انعام کے لیے نامزد کرنے کی قرار داد پنجاب اسمبلی میں جمع
صوبوں میں کیسز کی تقسیم
واضح رہے اس سال خیبر پختونخوا سے اب تک 10، سندھ سے 5، پنجاب اور گلگت بلتستان سے ایک ایک کیس رپورٹ ہو چکا ہے۔
والدین کا کردار
قومی ادارہ صحت کے مطابق پولیو کے خلاف جنگ میں والدین کا کردار انتہائی اہم ہے، ہر غیر ویکسینیٹڈ بچہ دوسروں کے لیے بھی خطرہ بن سکتا ہے۔








