آزادکشمیر: تیندوا گھر سے 8 سالہ بچی کو اٹھا کر لے گیا، بچی مردہ حالت میں برآمد
ہٹیاں بالا میں تیندوا کا حملہ
ہٹیاں بالا (ڈیلی پاکستان آن لائن) آزاد کشمیر کے ضلع ہٹیاں بالا میں لائن آف کنٹرول کے قریب تیندوا آبادی میں گھس آیا۔
یہ بھی پڑھیں: جعفر ایکسپریس حملے میں افغانستان کو دیا گیا امریکی اسلحہ استعمال ہوا، امریکی اخبار نے تصدیق کردی
بچی کا اغواء
نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق، پولیس کا کہنا ہے کہ تیندوا گھر کے صحن سے 8 سال کی بچی کو اٹھا کر لے گیا۔
یہ بھی پڑھیں: رافیل طیاروں پر بھارت اور فرانس آمنے سامنے، فرانسیسی ماہرین کو معائنے کی اجازت دینے سے انکار کردیا گیا
بچی کی تلاش
پولیس نے بتایا کہ گھر والے کھیتوں اور جنگل میں بچی کو ڈھونڈتے رہے لیکن بچی کا کوئی سراغ نہ ملا۔
افسوسناک انجام
بعد ازاں 8 سالہ بچی تین گھنٹے کے بعد جھاڑیوں سے مردہ حالت میں ملی۔








