سوات بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا
سوات تعلیمی بورڈ کے نتائج کی اطلاع
سوات(ڈیلی پاکستان آن لائن) سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا۔ پہلی پوزیشن کشمالہ حبیب، دوسری اذلان علی اور تیسری امیر زیب نے حاصل کی، کامیابی کا مجموعی تناسب 80 فیصد سے زائد رہا۔
یہ بھی پڑھیں: مہینے میں ایک بار سنگتروں کا معائنہ: یوراج سنگھ کی تنظیم کا خواتین کی چھاتیوں سے متعلق اشتہار کیوں متنازعہ ہوا؟
پہلی پوزیشن حاصل کرنے والی کشمالہ حبیب
نجی ٹی وی سما نیوز کے مطابق سوات تعلیمی بورڈ نے میٹرک کے سالانہ امتحانات 2025ء کے نتائج کا اعلان کردیا، نجی سکول کی طالبہ کشمالہ حبیب نے 1177 نمبر لیکر پہلی پوزیشن حاصل کی۔ انہوں نے کہا کہ صرف لڑکے نہیں، لڑکیاں بھی پوزیشن حاصل کرسکتی ہیں۔ دوسرے طالبعلموں کو پیغام ہے کہ ہمت نہ ہاریں، محنت کریں انشاء اللہ کامیاب ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: منہاج ویمن لیگ بارسلونا کے زیر اہتمام محفل میلاد مصطفی ﷺ، علامہ غلام عربی کا خصوصی خطاب
دوسری اور تیسری پوزیشن کے حامل طلبہ
میٹرک امتحانات میں دوسری اور تیسری پوزیشن کیڈٹ کالج سوات کے طلبہ اذلان علی اور امیر زیب نے حاصل کی۔ اذلان علی نے کہا کہ جتنی محنت کی اسکا صلہ ملا ہے۔
امیدواروں کی تعداد اور کامیابی کا تناسب
سوات میں میٹرک کے امتحانات میں مجموعی طور پر 47 ہزار 728 امیدواروں نے حصہ لیا، جن میں سے 36 ہزار 365 کامیاب قرار پائے، کامیابی کا تناسب 80 فیصد سے زائد رہا۔








