بیٹی کی گرفتاری اور ویڈیو لیک کی جھوٹی کال، ماں کا دل کا دورہ: ایک دلخراش واقعہ
بھارتی خاتون کی موت کا افسوسناک واقعہ
نئی دہلی (ویب ڈیسک) بھارت میں ایک خاتون کو بیٹی کی گرفتاری کی جھوٹی خبر دینے اور رہائی کے لیے تاوان کا مطالبہ کرنے پر خاتون دل کا دورہ پڑنے سے چل بسیں۔ رپورٹ کے مطابق فون کرنے والے شخص نے جھوٹ بولتے ہوئے خود کو پولیس اہلکار ظاہر کیا اور مالتی ورما سے کہا کہ اگر وہ اپنی بیٹی کو مقدمے سے بچانا چاہتی ہیں تو انہیں دیے گئے اکاؤنٹ پر ایک لاکھ روپے بھیجیں ورنہ ان کی بیٹی کی ایک ویڈیو بھی لیک کردی جائے گی۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی سابقہ اہلیہ نتاشا نے طلاق کے بعد نیا سفر شروع کر دیا
واقعہ کی تفصیلات
جیو نیوز کے مطابق افسوسناک واقعہ ریاست اتر پردیش کے شہر آگرہ میں پیش آیا جہاں ایک نامعلوم شخص نے خاتون مالتی ورما کو واٹس ایپ کال کرکے بتایا کہ اس کی بیٹی کو فحاشی کا اڈہ چلانے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون کے بیٹے دیپانشو نے بتایا کہ ان کی والدہ سرکاری اسکول میں پڑھاتی ہیں اور انہیں اس وقت ایک کال آئی جس کے بعد وہ گھبرا گئیں مگر میں نے انہیں سمجھایا کہ میری بہن سے بات ہوئی ہے وہ اپنے کالج میں ہے اور ٹھیک ہے جب کہ جو کال آئی ہے وہ جعلی اور فراڈ ہے۔
خاندان کی تشویش اور خاتون کی صحت
دیپانشو نے بتایا کہ ان کی یقین دہانی کے باوجود ان کی ماں بہت پریشان رہیں اور جب وہ اسکول سے واپس گھر آئیں تو انہیں دل کا دورہ پڑا جس کے باعث وہ چل بسیں۔