باغ میدان میں خوارج کی ایک اور بزدلانہ کارروائی، احتجاجی شہریوں پر پہاڑوں سے فائرنگ، تین افراد شہید، نو زخمی

پشاور میں پرامن احتجاج

پشاور(ڈیلی پاکستان آن لائن) آج باغ میدان میں مقامی شہری اپنے جائز مطالبات کے حق میں بریگیڈ ہیڈ کوارٹر کے سامنے پرامن احتجاج کر رہے تھے کہ خوارج نے موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنی روایتی بزدلی، مکاری اور فتنہ پروری کا مظاہرہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں: اصل تنازع اپنی جگہ موجود ہے،پاکستان اور بھارت کے درمیان ایٹمی جنگ محض بیوقوفی ہوگی: ڈی جی آئی ایس پی آر کا برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو

خوارج کا حملہ

موقع کا فائدہ اٹھاتے ہوئے خوارج نے قریبی پہاڑوں سے احتجاجی عوام پر اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس کے نتیجے میں 3 بے گناہ شہری شہید اور 9 شدید زخمی ہو گئے۔ قابلِ ذکر بات یہ ہے کہ حالیہ دنوں میں عوامی جرگے نے سیکیورٹی فورسز کے ساتھ مل کر خوارج کے خلاف اجتماعی مزاحمت کا اعلان کیا تھا۔ خوارج کو عوامی اتحاد کا یہ فیصلہ ایک خطرہ محسوس ہوا، اسی لیے انہوں نے عوام کو نشانہ بنا کر انتشار پھیلانے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی رہائی کی روبکار جاری

سیکیورٹی فورسز کا جواب

سیکیورٹی فورسز نے اعلیٰ پیشہ ورانہ رویہ اختیار کرتے ہوئے تحمل کا مظاہرہ کیا، کسی قسم کی جوابی کارروائی سے گریز کیا اور فوری طور پر زخمیوں کو ایف سی ہسپتال شاکس منتقل کر کے مفت طبی امداد فراہم کی۔ یہ حقیقت واضح ہو چکی ہے کہ خوارج اب اُن شہریوں کو نشانہ بنا رہے ہیں جو ان کے ناپاک عزائم کو مسترد کر چکے ہیں۔ لیکن عوام جانتے ہیں کہ ان کا اصل ہدف علاقے کا امن تباہ کرنا ہے۔

بھارتی پروپیگنڈا کا کردار

اس کے ساتھ ساتھ آگ لگانے کے لئے اور لوگوں کو گمراہ کرنے کے لئے بھارتی اسپانسرڈ پروپیگنڈا اکاؤنٹ جیسا کے بابا بنارس اور عمران ریاض خان نے جعلی اور پرانی ویڈیوز بھی پوسٹ کرنا شروع کر دی ہیں (نیچے ثبوت حاضر ہے) جو اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان میں بد امنی کی ہر کاروائی کے پیچھے بھارت اور اس کے کرائے پر لئے گئے عمران ریاض جیسے جھوٹ بولنے والے ٹٹو شامل ہیں۔

Categories: قومی

Related Articles

Back to top button
Doctors Team
Last active less than 5 minutes ago
Vasily
Vasily
Eugene
Eugene
Julia
Julia
Send us a message. We will reply as soon as we can!
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Mehwish Sabir Pakistani Doctor
Ali Hamza Pakistani Doctor
Maryam Pakistani Doctor
Doctors Team
Online
Mehwish Hiyat Pakistani Doctor
Dr. Mehwish Hiyat
Online
Today
08:45

اپنا پورا سوال انٹر کر کے سبمٹ کریں۔ دستیاب ڈاکٹر آپ کو 1-2 منٹ میں جواب دے گا۔

Bot

We use provided personal data for support purposes only

chat with a doctor
Type a message here...